خطبات وقف جدید

by Other Authors

Page 200 of 682

خطبات وقف جدید — Page 200

الله 200 حضرت خلیفة المسیح الثالث لیکن سردی کے ان ایام میں جب کہ کبھی بارش بھی ہو جاتی ہے ان کو آسمان کے نیچے تو بہر حال نہیں رکھا جا سکتا۔چونکہ اس سلسلہ میں بھی یہاں بعض روکیں اور وقتیں ہیں اس لئے دوست دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہماری راہ سے ان روکوں کو دور کر دے اور ہمارے ملک میں پیار کی فضا پیدا کرے اور جماعت کو یہ توفیق دے کہ وہ آنے والوں کیلئے مکانیت کی جو کم سے کم ضرورت ہے اس حد تک تو تعمیر کریں خواہ وہ ہٹس (Huts) ہوں یا بیر کس ہوں یا جو مرضی ان کا نام رکھ لیں۔بڑی بڑی عمارتیں اور لنٹر کی چھتیں نہ ہوں شروع میں یہاں ساری قیام گاہیں ہی گھاس پھونس کی چھتوں ہی کی بنائی جاتی تھیں اور بعض دفعہ بارش بھی ہو جاتی تھی لیکن اگر بامر مجبوری ان کو کوئی تکلیف اٹھانی پڑتی تھی (یعنی ہماری منتظمین کی مجبوری کی وجہ سے ) تو وہ جو خدا تعالی کی آواز پراور محمد ﷺ کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے خدا کی اور محمد ﷺ کی باتیں سنے کیلئے مرکز میں آتے تھے وہ تکلیف کو تکلیف نہیں سمجھتے تھے کیونکہ وہ یہ سمجھتے تھے کہ جماعت جتنا کر سکتی ہے اتنا کر دیا ہے اور باقی جو ہے وہ اللہ تعالیٰ نے ہمارا امتحان لیا ہے اور ہمیں نا کام نہیں ہونا چاہیے بلکہ خوشی اور بشاشت کے ساتھ اس امتحان کو قبول کر لینا چاہیے۔بہر حال جماعت کو مکانیت کی طرف توجہ دینی چاہیے (صدرانجمن اس طرف فوری توجہ دے)۔اس طرح روٹی پکانے کی مشینوں کا بھی از سرنو جائزہ لینا چاہیے اور اگر ضرورت محسوس ہو کہ آئندہ جلسہ کے لئے نئی مشینیں بھی چاہئے ہوں گی تو ابھی سے اس کا انتظام شروع کر دینا چاہیے۔اللہ تعالیٰ ہمارے کاموں میں برکت ڈالے اور اہل ربوہ پر بھی رحمتیں برستی رہیں اور اللہ کی باتیں اورمحمد ﷺ کی باتیں سننے کے لئے یہاں آنے والوں کو بھی اللہ تعالیٰ اپنی رحمتوں سے نوازتا رہے۔دوسری بات جو اس وقت میں کہنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ وقف جدید کا نیا سال یکم جنوری سے شروع ہوتا ہے میں نئے سال کا اعلان کرتا ہوں۔گذشتہ سال اللہ تعالیٰ نے فضل کیا اور وقف جدید کیلئے جماعت کو جتنی رقم کی ضرورت تھی اور جو اس کا بجٹ تھا جماعت نے اپنے وعدے پورے کر کے اس کے لگ بھگ رقمیں ادا کر دی ہیں۔چندہ بالغان کا 2,62,000 روپے کا وعدہ تھا اور 2,53,000 روپے اس یر پورٹ تک وصول ہو چکے ہیں اور اس کے سامنے یہ نوٹ ہے کہ گذشتہ سال 15 جنوری تک رقوم آتی رہی تھیں اس لئے اس سال بھی رقمیں آئیں گی کیونکہ بعض رقمیں چلی ہوتی ہیں لیکن وقت پر نہیں پہنچ سکتیں اور بعض دوست جلسے کے بعد یہاں سے جا کر بھجواتے ہیں اسلئے امید ہے کہ یہ بجٹ پورا ہو جائے گا۔وقف جدید کا ایک دفتر اطفال ہے اس میں ان کے اندازے کے مطابق رقم جمع نہیں ہوئی۔وقف جدید کی انتظامیہ نے ان کا 50 ہزار کا بجٹ تجویز کیا تھا لیکن 50 ہزار کے مقابلہ میں وصولی 240, 23 روپے ہوئی ہے۔گو