خطبات وقف جدید

by Other Authors

Page 73 of 682

خطبات وقف جدید — Page 73

73 حضرت مصلح موعود پہنچانا چاہیں گے تو اللہ تعالیٰ تمہاری خود حفاظت فرمائے گا۔اسلام کو دنیا میں پھر سے غالب کرنے کا کام جماعت احمدیہ کے سپرد ہے۔اس لئے اسے اس سلسلہ میں ہمیشہ مالی اور جانی قربانیوں میں پورے جوش سے حصہ لینا چاہیے تا کہ ہم اپنے اس مقصد میں کامیاب ہوکر خدا تعالیٰ کے حضور سرخرو ہوسکیں۔اب میں اپنی تقریر کوختم کرتا ہوں کل انشاء اللہ دوسری تقریر ہوگی۔اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کے ساتھ ہو اور آپ کو زیادہ سے زیادہ جلسہ سے مستفیض ہونے کی توفیق بخشے۔(الفضل ربوہ 3 اپریل 1959 ء)