خطبات وقف جدید

by Other Authors

Page 69 of 682

خطبات وقف جدید — Page 69

69 حضرت مصلح موعود تقریر جلسہ سالانہ 27 دسمبر 1958ء اب میں تحریک جدید اور وقف جدید کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں۔تحریک جدید کو قائم ہوئے 25 سال ہو چکے ہیں۔لیکن وقف جدید کو قائم ہوئے ابھی ایک سال ہوا ہے۔وقف جدید میں شامل ہونے والوں کی درخواستیں برابر چلی آرہی ہیں۔مگر ابھی یہ تعداد بہت کم ہے۔وقف جدید میں شامل ہونے والے لوگ کم سے کم ایک ہزار ہونے چاہیں۔اگر دس ہیں ہزار ہوں تو اور بھی اچھا ہے۔اگر ہماری جماعت کے زمیندار اپنی آمد نہیں بڑھائیں تو وقف جدید کے چندے بھی بڑھ جائیں گے اور وہ مزید آدمی رکھ سکیں گے۔اس وقت 80 آدمی کام کر رہے ہیں۔پچھلے سال 70 ہزار کے وعدے آئے تھے جس میں سے اکثر حصہ وصول ہو چکا ہے۔اور یہ صیغہ اپنا کام عمدگی سے کر رہا ہے اور ترقی ہوئی تو اس کا کام اور بھی بڑھ جائے گا۔اس تحریک کے ذریعہ اس سال 400 بیعتیں آئی ہیں جبکہ اصلاح و ارشاد کے ذریعہ صرف 54 بیعتیں آئی ہیں۔پس یہ نہایت مبارک کام ہے۔چونکہ وقف جدید میں پرائمری اور مڈل پاس لڑکے بھی لئے جاسکتے ہیں اس لئے ہماری جماعت جو باقی سب جماعتوں سے تعلیم میں بہت زیادہ ہے وہ آسانی کے ساتھ اس تعلیم والے دس پندرہ ہزار مبلغ پیش کر سکتی ہے امید ہے کہ جماعت کے افراد اس طرف خاص توجہ کریں گے اور ملک کی جہالت کو دور کرنے میں مدد کریں گے۔مجھے بعض لوگوں کی درخواستیں آتی ہیں لیکن ان میں یہ لکھا ہوتا کہ میں اپنا لڑ کا جسکی عمر اڑھائی سال کی ہے وقف جدید میں پیش کرتا ہوں حالانکہ جو بچہ اڑھائی سال کا ہے اور جو بولتا بھی نہیں اس نے تبلیغ کیا کرنی ہے یا تعلیم کیا دینی ہے۔بے شک ہم نے تعلیم کا معیار کم رکھا ہے لیکن عمر کم نہیں کی۔بڑا آدمی ہو تو چاہے وہ پرائمری پاس ہی ہو کام کر سکتا ہے لیکن جو شخص اپنا اڑھائی سال کا بچہ وقف کرتا ہے وہ دین پر بہت احسان کرتا ہے۔امید ہے کہ جماعت کے افراد اس طرف خاص توجہ کریں گے اور ملک کی جہالت کو دور کرنے میں مدد کریں گے۔اسی طرح ملک کی بیماریوں کے دور کرنے میں بھی مدد کریں گے کیونکہ وقف جدید کے واقفین اپنے علاقہ میں تعلیم بھی دیتے ہیں اور بیماروں کا دیسی اور ہومیو پیتھک علاج بھی کرتے ہیں۔گو حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ہمیں کافی ڈاکٹر مل گئے ہیں۔لیکن ہمارے ملک کی آبادی کے لحاظ