خطبات وقف جدید

by Other Authors

Page 537 of 682

خطبات وقف جدید — Page 537

537 حضرت خلیفہ امسیح الرابع خطبه جمعه فرموده 4 / جنوری 2002 ء بیت الفضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا۔تحریک جدید کے سال نو کے اعلان کے وقت میں نے اللہ تعالیٰ کی صفت رازق اور رزاق کے موضوع پر خطبہ بیان کیا تھا۔آج انشاء اللہ تعالیٰ وقف جدید کے نئے سال کا اعلان ہونا ہے۔اس موقع پر میں صفت رزاقیت کے مضمون ہی کو آگے بڑھاؤں گا اور جو حصہ باقی بچے گاوہ انشاء اللہ آئندہ خطبہ میں بیان کیا جائے گا۔پہلی آیت سورۃ الرعد کی 27 ویں آیت ہے اللهُ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَّشَاءُ وَيَقْدِرُ ط وَ فَرِحُوا بِالْحَيوةِ الدُّنْيَا ، وَمَا الْحَيَوةُ الدُّنْيَا فِي الآخِرَةِ إِلَّا مَتَاعٌ۔اللہ تعالیٰ جس کے لئے چاہے رزق کشادہ کرتا ہے اور تنگ بھی کرتا ہے اور وہ لوگ دنیا کی زندگی پر ہی خوش ہو گئے ہیں اور آخرت میں دنیا کی زندگی کی حقیت ایک معمولی سامان عیش کے سوا کچھ نہ ہوگی۔دوسرا ہے اللَّهُ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَّشَاء وَيَقْدِرُلَهُ إِنَّ اللَّهَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ اللَّهِ ی ہے جو اپنے بندوں میں سے جس کیلئے چاہتا ہے رزق فراخ کر دیتا ہے اور جس کیلئے چاہے اس کے لئے رزق تنگ کر دیتا ہے یعنی اللہ تعالیٰ ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے۔اب سورۃ الروم کی آیت 38 ویں ہے۔اَوَلَمْ يَرَوْا أَنَّ اللَّهَ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَشَاءُ وَيَقْدِرُه إِنَّ فِي ذَلِكَ لَا يَتٍ لِّقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ۔کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ اللہ جس کے لئے چاہتا ہے رزق کشادہ کرتا ہے اور تنگ بھی کرتا ہے۔یقیناً اس میں ایمان لانے والی قوم کیلئے بہت سے نشانات ہیں۔پھر سورۃ السبا کی چالیسویں آیت ہے۔قُلْ إِنَّ رَبِّي يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَّشَآءُ مِنْ عِبَادِهِ وَ يَقْدِرُ لَهُ طَ وَمَا انْفَقْتُم مِّنْ شَيْءٍ فَهُوَ يُخْلِفُهُ ، وَ هُوَ خَيْرُ الرَّازِقِينَ۔تو کہہ دے کہ یقیناً میرا رب ج اپنے بندوں میں سے جس کیلئے چاہے رزق کشادہ کرتا ہے اور کبھی اس کیلئے رزق تنگ بھی کر دیتا ہے اور جو چیز بھی تم خرچ کرتے ہو تو وہی ہے جو اس کا بدلہ دیتا ہے اور وہ رزق عطاء کرنے والوں میں سے سب سے بہتر ہے۔حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک بار رسول اللہ ﷺ کے عہد مبارک میں خوراک کی قیمتیں بڑھ گئیں تو لوگوں نے آپ سے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! ہمارے لئے قیمتیں مقررفرما دیں۔آپ