خطبات وقف جدید

by Other Authors

Page 522 of 682

خطبات وقف جدید — Page 522

522 حضرت خلیفة المسیح الرابع کاغذ جو اس سائز کا ہو جس کی یہ ٹوپیاں بنایا کرتے تھے اس کو آجکل فونز کیپ نہیں کہتے بلکہ فل سکیپ کہہ دیتے ہیں تو یہ ایک فل سکیپ کا غذ ہے جس پر آپ لکھ رہے ہیں ایک کاغذ اٹھاتے ہیں اور اسے کسی قدر بلند آواز سے پڑھنا شروع کرتے ہیں جو تمام تر بشارتوں پر مشتمل ہے“۔اب پیشگوئیوں کے پورا ہونے کا وقت آگیا ہے یا درکھیں اور مسعود دہلوی صاحب کو کیا دکھایا گیا تھا جو اتنے کا غذات ہیں ان کا ذکر تو چھوڑیں ایک کا غذ اٹھاتے ہیں جس پر بہت سی پیشگوئیاں ہیں جواب پوری ہونے والی ہیں۔حضور پھر مجھے واپس جانے کی اجازت مرحمت فرماتے ہیں سلام عرض کرنے کے بعد الٹے قدموں دروازے تک واپس آتا ہوں اور اس بارے میں خاص احتیاط کرتا ہوں کہ میری پیٹھ حضور کی طرف نہ ہو۔( علیہ السلام) کمرہ سے باہر آکر میں خوشی سے جھوم رہا ہوں کہ مجھے حضور علیہ الصلوۃ والسلام کی زیارت بھی نصیب ہوئی اور حضور کی زبان مبارک سے بشارتیں سننے کی بھی سعادت میرے حصے میں آئی ہے آنکھ کھلنے پر مجھے وہ بشارتیں یاد نہ رہیں۔وہ تو یا درہ بھی نہیں سکتیں تھیں بے شمار بشارتیں ہیں جو پوری ہونے والی ہیں جب وقت آئے گا تو نظر آ جائے گا۔یہ لکھتے ہیں ” آنکھ کھلنے پر وہ بشارتیں یاد نہ رہیں۔خدا نے چاہا تو 1899 ء کے عربی الہام لَتَنْسِفَنَّ نَسُفًا کو پورا ہوتا دیکھیں گے۔یہ انھوں نے اپنی طرف سے ایک توجیہ پیش کی ہے اس کا رویا کے ساتھ اس طرح تعلق نہیں۔تو کہتے ہیں کس طرح اللہ دشمنوں کی خاک اڑا دے گا اور جماعت کو غیر معمولی ترقیات عطا فرمائے گا۔اس مضمون کو ہم انشاء اللہ 1999ء میں دیکھیں گے اور مجھے کامل یقین ہے ایک ذرہ بھی اس بارے میں تر در نہیں کہ دیکھیں گے اور ضرور دیکھیں گے۔اللہ جب فیصلہ کرے گا کہ جماعت کو خوشخبریاں ملیں تو کوئی دنیا کا ہاتھ نہیں جوان خوشخبریوں کو روک سکے۔اس کے بعد پھر ایک دفعہ مبارکباد آپ کی خدمت میں پیش کرتا ہوں اور میں امید رکھتا ہوں کہ آپ کو اب پوری طرح علم ہو گیا ہے کہ نیا سال بہت خوشخبریوں والا چڑھا ہے رمضان میں یکم جنوری کا آنا ویسے ہی مبارک ہے اور یہ بھی عجیب شان ہے اللہ کی کہ اس سال 99ء میں جو رمضان ہوگا آخر پہ وہ آخری رمضان ہے جس میں یکم جنوری ہوگی۔اب یہ دیکھنے میں چھوٹی چھوٹی باتیں ہیں مگر بہت گہری ہیں بہت گہرا تعلق رکھنے والی باتیں ہیں۔تو یہ رمضان 99 ء تک جب بھی آئے گا ہمارے لئے خوشخبریاں لے کے آئے گا۔اللہ ایسا ہی کرے۔الفضل انٹر نیشنل لندن 19 فروری 1999ء)