خطبات وقف جدید

by Other Authors

Page 509 of 682

خطبات وقف جدید — Page 509

509 حضرت خلیفہ مسیح الرابع سے کم دکھائی دینے کے باوجود عملاً زیادہ ہے جو نمایاں کمی نظر آ رہی ہے وہ ایک لاکھ پندرہ ہزار پاؤنڈ کی وہ کمی ہے جو امریکہ کی آمد میں ہوئی ہے۔ایک لاکھ پندرہ ہزار پاؤنڈ کی کمی ہونی چاہئے مگر ہوئی صرف 49 ہزار ہے۔یہ خوش کن پہلو ہے کہ کمی جو زیادہ ہونی چاہئے تھی اس کو خدا نے کم کر دیا اور پھر اس کو پورا کرنے کے لئے دوسرے سامان پیدا کر دیے۔باقی سب جماعتوں کو اپنی گزشتہ آمد کے مقابل پر ہر پہلو سے اس سال زیادہ آمد پیش کرنے کی توفیق ملی ہے سب سے زیادہ تعجب انگیز حال پاکستان کا ہے وہاں آپ کو پتہ ہے کہ آج کل روپے سے کیا کھیل کھیلے جا رہے ہیں jugglery ہورہی ہے ایک قسم کی جیسے ایک کرتب دکھانے والا کرتب دکھاتا ہے اس طرح یہ روپوں کے کارڈ جیب میں ڈالتے اور کچھ کا کچھ نکال کے دکھاتے جاتے ہیں اور نیچہ روپے کی قیمت دن بدن گرتی چلی جارہی ہے اس خیال سے مجھے خطرہ تھا کہ پاکستان کی مجموعی وقف جدید کی آمد میں کمی نہ واقع ہو جائے کیونکہ ہم نے اب روپوں میں حساب رکھنے کی بجائے پاؤنڈوں میں حساب رکھنا شروع کیا ہوا ہے۔مگر خوشی کی خبر یہ ہے کہ جماعت پاکستان پچھلے سال کے مقابل پر کئی ہزار پاؤنڈ اس دفعہ زیادہ دینے کی توفیق پا چکی ہے اور خدا تعالیٰ نے اس لحاظ سے ان کو شرمندہ نہیں ہونے دیا۔ایک اور پہلو جو اضافے کا ہے وہ بہت ہی خوش کن ہے اور اس کی طرف میں بار ہا توجہ دلا چکا ہوں۔چندے میں اضافہ اپنی ذات میں خوش کن ضرور ہے مگر چندہ دینے والوں میں جو اضافہ ہے وہ بہت زیادہ خوشکن ہے۔اس کا مطلب ہے زیادہ سے زیادہ اللہ کے بندے خدا کی راہ میں خرچ کرنے پر تیار ہوتے چلے جارہے ہیں۔یہ اضافہ جو ہے اس سال بہت نمایاں ہے۔سال 1997 ء میں وقف جدید کے چندہ دہندگان کی تعداد دولاکھ 22 ہزار 6 سوتھی سال 98 ء میں وقف جدید کے چندہ دہندگان کی تعداد دو لاکھ 73 ہزار 3 سو ہے اس طرح صرف چندہ دہندگان میں اضافہ پچاس ہزار سے زائد ہے۔اب اندازہ کریں کہ کس طرح خدا تعالیٰ جماعت کو ہر پہلو سے برکت پر برکت عطا فرماتا چلا جا رہا ہے۔اور یہ چیز وہ ہے جو میں سمجھتا ہوں چندوں کے اعداد و شمار کے بڑھنے کے مقابل پر بہت زیادہ خوشکن ہے۔پچاس ہزار ایسے احمدی جو پہلے خدا کی راہ میں مالی قربانی کا لطف نہیں اٹھایا کرتے تھے وہ اب وقف جدید میں شامل ہو کر لطف اٹھا رہے ہیں اور پھر آگے اپنے بچوں کو بھی اس کا عادی کر رہے ہیں۔جو پاکستان کا اضافہ ہے وہ میں آپ کے سامنے رکھ دیتا ہوں۔امسال روپے کی قیمت گرنے کے باوجود پاکستان کی جماعتوں کوگزشتہ سال کے مقابل پر انیس ہزار پاؤنڈز سے زیادہ دینے کی توفیق ملی ہے۔انگلستان کی جماعت نے تو اس دفعہ کمال کر دکھایا ہے پچاس ہزار پاؤنڈ گزشتہ سال انھوں نے پیش کئے تھے اس سال ایک لاکھ پاؤنڈ پیش کر رہے ہیں یعنی دگنا کر دیا ہے۔اگر چہ ٹیبل Table میں جوان