خطبات وقف جدید

by Other Authors

Page 508 of 682

خطبات وقف جدید — Page 508

508 حضرت خلیفہ امسیح الرابع اب یہ جو وصولی ہے اس میں گذشتہ سال سے یعنی سر دست جو اس وقت صورتِ حال ہے 49 ہزار پاؤنڈ کی کمی نظر آ رہی ہے حالانکہ آج تک کبھی بھی ایسا نہیں ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے کسی سال کو مالی آمد کے لحاظ سے پیچھے کر دیا ہو۔تو یہ میں صرف آپ کو ذرا ڈرانے کے لئے بتارہا ہوں کہ 49 ہزار پاؤنڈ کی کی تھی مگر اللہ تعالی نے دوسرے رستوں سے مجھے اتنی رقوم مہیا کر دیں اور میرے تابع مرضی کر دیں کہ جن کے نتیجے میں وقف جدید میں جب میں نے ان کو ڈالا تو کمی کی بجائے ہزار ہا پاؤنڈ کا بلکہ اس سے بھی بہت زیادہ اضافہ ہوا اور سال کے آخر پر اب ہم یقینی طور پر یہ کہ سکتے ہیں اس سال اللہ تعالیٰ نے وقف جدید کو بھی پیچھے نہیں رہنے دیا بلکہ قدم بہت آگے بڑھا دیا ہے پیچھے رہنا جو بظاہر نظر آرہا ہے اس کی اب وجہ بتا تا ہوں آپ کو۔اس پیچھے رہنے کی وجہ میں بھی ایک بہت بڑی برکت ہے اور اس سے آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ جو ہم نیامالی نظام جاری کر رہے ہیں وہ مالی نظام کتنا خوش آئند ہے اور انشاء اللہ اس کی برکتیں آگے کس طرح پھیلیں گی اور پھیلتی چلی جائیں گی۔جو کمی نظر آئی ہے یہ اصل میں امریکہ کے وقف جدید کی آمد میں کمی آئی ہے اور وہ کمی میری ہدایات کی اطاعت کرنے کی وجہ سے واقع ہوئی ہے اور یہ بھی ایک بڑی شان ہے امریکہ کی جماعت کی کہ جو کہا جائے اسی طرح کرتے ہیں بظاہر دنیا کے لحاظ سے ان کو وقف جدید کی آمد کے اعتبار سے بہت پیچھے قدم اٹھانا پڑا ہے لیکن دو باتیں ہیں جن میں اللہ تعالیٰ نے ان کا قدم پیچھے نہیں ہٹنے دیا۔ایک یہ کہ باوجود پچھلے سال سے بہت کم ہونے کے آج بھی ساری دنیا میں امریکہ کا وقف جدید کا چندہ سب سے زیادہ ہے۔پاکستان نمبر دو پہ ہی تھا دو پہ ہی رہا۔امریکہ اس پہلو سے پیچھے نہیں ہٹا اور اللہ نے اسکو پیچھے نہیں ہٹنے دیا۔دوسرا اللہ تعالیٰ کے فضل سے جو کمی ہوئی ہے اس کی میں اب کہانی آپ کے سامنے رکھتا ہوں کہ کیوں واقع ہوئی اور اس کے نتیجے میں ہمیں ضمنی فائدے کیا پہنچے ہیں۔پہلے چند عمومی کوائف آپ کے سامنے رکھ دوں پھر یہ ساری باتیں میں تفصیل سے کھولوں گا اور جوں جوں کھولوں گا آپ کا دل خوشی سے بھرتا چلا جائے گا کہ بظاہر ایک چیز بُری دکھائی دے رہی تھی اس کے دامن میں اللہ تعالیٰ نے کتنے خیر کے سامان پیدا کر دیئے جہاں تک موازنے کا تعلق ہے پہلے میں یہ اعداد و شمار آپ کے سامنے رکھ دوں۔رکھنے تو پڑتے ہیں بہر حال مگر بہت سے لوگ اعداد و شمار سے مناسبت نہیں رکھتے اس لئے کچھ ان میں اُکسانیت سی پیدا ہو جاتی ہے وہ بور ہونے لگتے ہیں اعدادوشمار سے۔اس لئے میں نے اب رفتہ رفتہ اعداد و شمار کا حصہ کم کر دیا ہے صرف اسی پہلو سے بیان کر رہا ہوں جس سے عامتہ الناس کو بھی سمجھ آ جائے کہ یہ اعدادوشمار ہمارے لئے بہت خوش کن ہیں۔وقف جدید کی آمد جیسے کہ میں نے بیان کیا ہے۔دس لاکھ 33 ہزار پاؤنڈ ہوئی ہے اور یہ گذشتہ سال