خطبات وقف جدید

by Other Authors

Page 42 of 682

خطبات وقف جدید — Page 42

42 حضرت مصلح موعود جاتی ہے اور تمہارے دل میں کوئی درد پیدا نہیں ہوتا تو یہ ایمان کی کمی کی علامت ہے۔بیشک جس بات کی ہمیں طاقت حاصل نہیں اس کے متعلق خدا تعالیٰ ہم سے کوئی سوال نہیں کرے گا۔لیکن ہمارے دلی جذبات کے متعلق تو وہ ہم سے سوال کر سکتا ہے۔وہ کہے گا کہ اگر تمہارے دلوں میں سچا ایمان ہوتا تو تم ان مخالفتوں کو دیکھ کر کیوں نہ میری طرف جھکتے اور مجھ سے دعائیں کرتے اور چونکہ تم میری طرف نہیں جھکے اس لئے معلوم ہوا کہ جو تمہارا فرض تھا وہ تم نے ادا نہیں کیا۔(روز نامه الفضل ربوہ 9 مارچ 1958 ء صفحہ 2 تا 4 )