خطبات وقف جدید

by Other Authors

Page 472 of 682

خطبات وقف جدید — Page 472

472 حضرت خلیفة المسیح الرابع خدا کے فضل سے جماعت کے دلوں میں ایک ہلچل پیدا کرنے کی توفیق مل جاتی ہے وہی میرا مقصد ہے اور وہ پورا ہورہا ہے مگر بہر حال انہوں نے چونکہ بھیجا تھا اسلئے میں نے کہا استعمال ضرور کرنا ہے کیونکہ ان کا پہلا وار ہے وہ خالی نہیں جانا چاہیے۔چنانچہ میں نے اسکو استعمال کیا۔اب اسی کی رو سے میں آپ کو یہ موازنہ بتارہا ہوں کہ ہندوستان کی مالی استطاعت، اگر دتی کا لنڈن سے مقابلہ کیا جائے تو ایک اور بارہ کی نسبت ہے۔ہندوستان اگر ایک روپیہ کماتا ہے تو انگلستان بارہ روپے کماتا ہے۔تعداد دیکھی جائے تو آپ کے چندہ دہندگان کے مقابل پر ان کی سات گنا تعداد ہے۔اور اس پہلو سے اس موازنے کے بعد آ پکوان سے بہت زیادہ آگے ہونا چاہیے لیکن وہ آپ کے قریب پہنچ گئے ہیں اور بعید نہیں کہ اگلے سال یا اس سے اگلے سال آپ کو پیچھے چھوڑ جائیں۔اسلئے پتہ نہیں میں نے یہ کہہ کے آپ کے دلوں کو ہلایا ہے یا آپ الْحَمْدُ لِلهِ کر کے بیٹھ گئے ہیں کہ چلو اچھا ہوا ہمارے بھائی کو فوقیت مل گئی۔جہاں مقابلے ہوں وہاں بھائی نہیں دیکھے جاتے۔قرآن کریم فرماتا ہے لِكُلِّ وجَهَةٌ هُوَ مُوَلَّيْهَا فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَاتِ بھائی بھائی بنادیا ہے تمہیں لیکن مقابلہ پھر بھی کروانا ہے اور وہ مقابلہ یہ ہے کہ تمہارے لئے ہم نے یہ سمح نظر بنا دیا ہے کہ نیکیوں میں ضرور ایک دوسرے سے آگے بڑھو۔اسلئے جب نیکیوں میں مقابلہ ہو پھر بھائی بھائی نہیں دیکھنا پھر ضرور آگے بڑھنے کی کوشش کرنی ہے۔سوئٹزر لینڈ کا نمبر سات ہے اور سوئٹزر لینڈ اس پہلو سے مالی اقتصادی حیثیت کے لحاظ سے دنیا کی سب سے اونچی قوموں میں سے ہے۔جو یونائیٹڈ نیشنز کی طرف سے چارٹ چھپتے ہیں ان کا طریقہ یہ ہے وہ کہتے ہیں فرض کروسوئٹزرلینڈ سو ہے تو امریکہ کتنا ہے انگلستان کتنا ہے یا وہ شہروں کے موازنے کر کے بتاتے ہیں کہ اگر زیورچ اتنا ہے تو لندن کتنا ہے اور کوپن ہیگن کتنا ہے وغیرہ وغیرہ تو اس پہلو سے جو میں موازنہ بتا رہا ہوں سوئٹزر لینڈ کو خدا کے فضل سے تمام دنیا میں اقتصادی برتری اگر سب ملکوں پر نہیں تو اکثر ممالک پر حاصل ہے اس پہلو سے ان کا آگے آنا خوشی کی بات تو ہے مگر اتنی تعجب کی بات نہیں۔انڈو نیشیا بھی مالی قربانیوں میں ترقی کر رہا ہے اسکا نمبر آٹھواں ہے۔حکیم کا نواں نمبر ہے اور جاپان کا دسواں نمبر ہے۔بعض دوسرے چندوں میں جاپان آگے نکل جاتا ہے۔یہ ہوتا رہتا ہے کبھی اس دوڑ میں، کوئی کبھی دوسری دوڑ میں کوئی اور تو اس پہ کچھ پڑ مردہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔کوشش کرتے رہیں خدا جب جس کو توفیق دے اسی کو کامیابی نصیب ہو گی۔فی کس مالی قربانی کے لحاظ سے سوئٹزر لینڈ نمبر ایک ہے اگر سوئٹزر لینڈ کے یونائیٹڈ نیشنز کے چارٹ کی طرح سو نمبر مقرر کئے جائیں تو دوسرے نمبر پر امریکہ آتا ہے اس کے تہتر نمبر بنیں گے تیسرے نمبر پر پیجیئم آتا ہے جس کے اکٹھ نمبر بنیں گے چوتھے نمبر پر کور یا جس