خطبات وقف جدید — Page 455
455 حضرت خلیفہ امسیح الرابع لاکھ کی وصولی ہوئی۔اب یہ اللہ کی عجیب شان ہے کہ وقف جدید کی وصولیاں اسکے وعدوں سے بڑھ رہی ہیں۔سینہ شمشیر سے باہر ہے دم شمشیر کا قربانی کرنے والا دم جو ہے وہ سینے سے باہر نکلتا ہے اچھل اچھل کے باہر آرہا ہے اور تفصیلی جہاں تک تعلق ہے ہمیں خدا تعالیٰ کے فضل سے امسال بھی جماعت پاکستان کو یہ اعزاز نصیب ہوا ہے کہ سب دنیا کے وقف جدید کے قربانی کرنے والوں کے مقابل پر پاکستان نے سب سے زیادہ قربانی کی ہے۔دوسرے نمبر پر امریکہ نے اپنے اس عہد کو پورا بھی کیا اور نبھایا ہوا ہے۔امیر صاحب امریکہ نے مجھ سے ایک دفعہ ذکر فرمایا تھا کہ ہمارا بھی دل چاہتا ہے کسی چندے میں بہت آگے بڑھیں اور سب سے آگے نکل جائیں تو ہم نے غور کیا ہے تو یہی سوچا ہے کہ باقی جگہ تو بہت بہت فاصلے رہ گئے ہیں وقف جدید میں اگر ہم کوشش کریں تو ایسا ہو سکتا ہے۔چنانچہ ایک وقت تھا کہ وہ کسی شمار میں ہی نہیں تھے اب وہ دوسرے نمبر پر آچکے ہیں اور گذشتہ سال بھی تھے اور پوزیشن کوMaintain کر رہے ہیں یہاں وہ قائم ہیں اور فاصلہ بھی کچھ کم کر رہے ہیں پاکستان سے۔اسلئے بعد میں نہ پاکستان والے کہیں ہمیں بتایا نہیں تھا پہلے۔جس طرح جرمنی کی دفعہ شکوے شروع ہو گئے تھے کہ آپ نے اچھا کیا چپ کر کے بتا دیا کہ جرمنی آگے بڑھ گیا ہے اور ہم نے نہیں بڑھنے دینا۔تو میں امید رکھتا ہوں کہ انشاء اللہ پاکستان کا یہ اعزاز برقرار رہے گا مگر امریکہ نے کوشش ضرور کرنی ہے۔جرمنی بہت سی قربانی کے میدانوں میں یا دوسری یا تیسری پوزیشن پر رہتا ہے کبھی کبھی اول بھی آجاتا ہے اور یہاں بھی تیسری حیثیت ہے۔اس کے بعد پھر کینیڈا ہے پھر برطانیہ کی باری آتی ہے پھر ہندوستان ہے۔ہندوستان نے بھی اچھا معیاری کام دکھایا ہے اور گذشتہ سال کے مقابل پر بہت محنت کر کے کافی آگے بڑھا ہے۔پھر سوئٹزرلینڈ کی چھوٹی جماعت ہونے کے باوجود اس کی باری ہے جو ساتویں نمبر پر ہے۔انڈونیشیا نے وقف جدید میں بہت ترقی کی ہے آٹھویں نمبر پر آ گیا ہے۔ماریشس نویں نمبر پر ہے اور جاپان دسویں نمبر پر۔جاپان کی اس پہ کوئی دل آزاری نہیں ہونی چاہیے۔بہت چھوٹی سے جماعت ہے اور ان کے اقتصادی حالات کچھ اس لئے بھی خراب ہورہے ہیں کہ بہت سے لوگ جو پاکستان سے وہاں آ کے کام کر رہے تھے ان کے لئے مشکلات پیدا ہوگئی ہیں کچھ کو واپس بھجوا دیا گیا کچھ کو پولیس کی تحویل میں رکھا گیا۔کچھ اقتصادی بحران کے نتیجے میں نقصان اُٹھا بیٹھے۔تو ان کا چھوٹی سی جماعت کا دسویں نمبر پر رہنا بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے ایک بڑا اعزاز ہے اللہ اس اعزاز کو قائم رکھے اور اس کی برکت سے ان کے اموال میں بھی ترقیات ہوں ان کی خوشیوں میں بھی ترقیات اور سب کیلئے میری یہی دعا ہے۔