خطبات وقف جدید

by Other Authors

Page 449 of 682

خطبات وقف جدید — Page 449

449 حضرت خلیفہ مسیح الرابع جارہی ہیں تو جماعت احمدیہ میں دوہرائی جارہی ہیں۔وقف کی تحریک ہوئی ایک موقع پر آکے میں نے کہا بس اب وہ مدت گزرگئی ہے اب اور وقف قبول نہیں ہو گا۔ایسے بے قرار ، روتے ہوئے خط ملے ہیں عورتوں کے ایسی بچیوں کے جن کی شادیاں بھی نہیں ہوئی تھیں بلکہ مشکل سے شادیوں کی عمر کو پہنچی تھیں کہ ہم تو آرزوئیں لئے بیٹھے تھے کہ خدا کبھی ہمیں بڑا کرے گا اور ہمیں توفیق دے گا تو ہمارے بچے بھی اسی طرح وقف نو میں شامل ہوں گے جیسے پہلوں کے ہوئے۔آپ نے رستہ بند کر دیا۔میں نے کہا میں کون ہوتا ہوں اب تمہارے رستے بند کرنے والا۔یہ اللہ کے فضل سے اخلاص کا دریا جاری ہوا ہے اور میری نیت پہلے یہی تھی کہ کچھ وقت کیلئے ہو اب میں اسے ہمیشہ کیلئے جاری سمجھتا رہوں گا اور یہی جماعت کرے گی۔تو وہ کون سا دریا تھا؟ ان کے آنسوؤں کا دریا جو اخلاص کی صورت میں پھوٹتا تھا۔وہ دعائیں بن گیا۔خدا نے میرے دل کو تبدیل فرما دیا۔کہا کوئی فیصلہ تمہارا نہیں چلے گا ان کا اخلاص چلے گا اور وہ تحریک جاری ہو گئی۔تو یہ وہ مضمون ہے کہ اِنَّ اللَّهَ اشْتَرى مِنَ الْمُؤْمِنِينَ اَنْفُسَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ بِأَنَّ لَهُمُ الْجَنَّةَ اور مال کی قربانیوں میں بھی میں نے بارہا مثالیں پیش کی ہیں لوگ دیتے ہیں۔بعض دفعہ دل پہ بہت بوجھ پڑتا ہے کہ ان کے پاس کچھ نہیں ہے اتنا زیادہ دے رہے ہیں، بعض دفعہ زبردستی واپس کرنا پڑتا ہے اور بسا اوقات تو نہیں لیکن کبھی کبھی میں مجبور ہو جاتا ہوں بالآخر۔میں کہتا ہوں اچھا ٹھیک ہے اور پھر خدا ان کو اور برکتیں دیتا ہے کیونکہ اس کی جزا بھی خدا نے دینی ہے۔آگے فرماتا ہے اللہ تعالیٰ وَاسْمَعُوا وَأَطِيعُوا سنوسنو! اور اطاعت کرو یہ بحثوں کا معاملہ نہیں ہے۔اللہ بہتر جانتا ہے کہ وہ تم سے کیا قربانیاں مانگ رہا ہے اور اسکے کیا نتیجے نکلیں گے۔وہ بچہ جس کو اپنے ماں باپ پر اعتماد ہو، یہ ہونہیں سکتا کہ ماں باپ اس کو کہیں تو وہ اگر وہ سچا وفا دار اور حقیقت میں ماں باپ پر اعتماد کرنے والا ہو تو آگے سے بخشیں کرے کہ نہیں یہ میرے لئے ٹھیک نہیں ہوگا۔بعض بڑی عمر میں آکر ایسی بحثیں کرتے ہیں وہ ایک الگ مسئلہ ہے مگر بچے تو آنکھیں بند کر کے جو ماں باپ کہتے ہیں یہ اچھا ہے اگر انہیں ماں باپ سے پیار ہے تو وہ چل پڑتے ہیں اس رستے پر اور وہ اچھا ہی ہوتا ہے مگر کبھی غلطی بھی کر جاتے ہیں ماں باپ لیکن اللہ تو غلطی نہیں کرتا۔اللہ فرمارہا ہے میں تو اس طرح غلطیوں سے پاک ہوں اور تمہاری ایسی بھلائی میرے پیش نظر ہے کہ تمہارے لئے تو یہی قانون جاری ہونا چاہیے فَاتَّقُوا اللَّهَ مَا اسْتَطَعْتُمُ اللہ کا تقویٰ اختیار کرو جہاں تک توفیق ملتی ہے وَاسْمَعُوا وَأَطِيعُو اسنو اور اطاعت کرتے چلے جاؤ۔سنو اور اطاعت کرتے چلے جاؤ وَأَنْفِقُوا خَيْرًا لَا نُفُسِكُم اور انفاق کرو۔یہاں یہ نہیں ہے کہ خَيْرًا لا نُفُسِكُم مگر ترجمہ وہی بنتا ہے میں اس کا ہمیشہ یہ ترجمہ کیا کرتا تھا انفِقُو اخَيْرًا لَا نُفُسِكُمْ تم انفاق