خطبات وقف جدید — Page 420
420 حضرت خلیفہ مسیح الرابع غلطی سے 12 پاؤنڈ لکھا گیا یعنی 121 میں سے آخری ایک لکھنے سے رہ گیا تو میں نے جب 12 پاؤنڈ اعلان کیا تو وہاں سے بہت دردناک احتجاج کا خط آیا کہ ہم تو چندے اکٹھے کرتے کرتے رہ گئے اور اس طرح لوگوں نے قربانیاں دیں اور آپ نے 121 کو 12 بنا دیا تو اب میں بڑی معذرت کے ساتھ اور شرمندگی کے ساتھ اس غلطی کا اعتراف کرتا ہوں اور جماعت کو اطلاع دیتا ہوں کہ ان کا چندہ تحریک جدید 121 فی کس تھا لیکن جاپان کو پھر بھی پیچھے نہیں چھوڑ سکے وہ پھر بھی آگے ہی رہتا ہے الحمد للہ بہر حال یہ اب بھی چوتھے نمبر پر ہیں امریکہ 21۔89 فی کس تک پہنچ گیا ہے ساؤتھ افریقہ 18۔90 اور کوریا 13 پاؤنڈ اور ڈنمارک 11۔03 پاؤنڈ اور فرانس 10۔47 پاؤنڈ اور جرمنی 9۔43 پاؤنڈ۔جرمنی بظاہر بہت پیچھے دکھائی دے رہا ہے لیکن جرمنی میں احمدی کی فی کس آمد اتنی زیادہ نہیں ہے جتنا ان کے چندوں سے معلوم ہوتا ہے۔بچوں وغیرہ کی بہت بڑی تعداد ہے جو بغیر کسی آمد کے ہیں اور جرمنی میں باقی سب تحریکوں میں بھی چونکہ بہت محنت کے ساتھ ہر احمدی کو شامل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے اس لئے جرمنی کو اتنا پیچھے نہ سمجھیں۔یہ اعداد و شمار کے قصے ہیں یہ ان کے کرشمے ہیں۔بعض اچھے کام کرنے والوں کو پیچھے دکھاتے ہیں بعض کمزور کام کرنے والوں کو آگے دکھا دیتے ہیں اصل دعا تو یہ کرنی چاہئے کہ اعداد و شمار کی زبان میں نہیں بلکہ خدا کے ہاں ہم آگے لکھے جائیں اللہ کی نظر میں ہمارا مقام بلند ہو۔اگر یہ نصیب ہو جائے تو اعداد و شمار کی زبان کچھ بھی کہتی رہے اس کی کوئی حیثیت نہیں رہ جاتی مگر انسانی کمزوریاں ہیں، مجبوریاں ہیں۔بات سمجھانے کے لئے اعداد و شمار کی زبان بھی ضرور استعمال کرنی پڑتی ہے۔اسکے فائدے بھی پہنچتے ہیں۔بیرون پاکستان ، ہندوستان ، بنگلہ دیش کی جو مجموعی شکل ہے وہ یہ بنتی ہے ( یہ وہ تین ملک ہیں جہاں آغا ز ہی سے یہ تحریک جاری تھی) نئے دور میں جو تحریک ان کے علاوہ باقی ممالک میں جاری ہوئی ہے انکی مجموعی وصولی 192411 پاؤنڈ بنتی ہے اور تعداد مجاہدین 22682 ہے سالِ گذشتہ سے موازنہ کے لحاظ سے آپ دیکھیں کہ پاکستان، ہندوستان، بنگلہ دیش کے علاوہ جماعتوں نے واقعہ بہت ہی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ فرمایا ہے۔1991ء میں وعدہ جات 96598 تھے ، وصولی 105963 تھی۔1992ء میں وعدہ جات 131674 تھے جبکہ وصولی 192411 ہے۔گویا کہ وعدوں کے مقابل پر وصولی میں بھی نہ صرف اضافہ ہے بلکہ اضافے کی رفتار میں بھی اضافہ ہے یعنی پچھلے سال 38۔38 فیصد اضافہ تھا۔امسال 81۔58 فیصد اضافہ ہے تو اللہ کرے کہ یہ رفتار اسی طرح آگے بڑھتی رہے تو تعداد مجاہدین کے لحاظ سے بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے نمایاں فرق ہے 18000 کے مقابل پر 22682 تعداد بنی ہے۔جو 4499 کے