خطبات وقف جدید

by Other Authors

Page 399 of 682

خطبات وقف جدید — Page 399

399 حضرت خلیفة المسیح الرابع لئے وقف کر دیا گیا ہے۔اس سے پہلے خدا تعالیٰ نے جو توفیق بخشی تھی کہ مکانات بنائے جائیں اور ان میں سے کچھ تقسیم کیلئے بھی ہوں۔یہ سکیم تھی جو بیوت الحمد کے نام سے جاری کی گئی تھی اس میں تقسیم کیلئے جو مکانات تھے وہ نہیں تھے لیکن 32 مکانات بنائے گئے تھے۔اب ان کا یہ فائدہ پہنچ رہا ہے کہ قادیان کے مرکزی علاقے سے بعض درویش خاندانوں کو دوسری جگہ منتقل کرنا ضروری ہو تو بڑی سہولت سے ایسا ہوسکتا ہے۔چنانچہ یہ تجویز مکمل ہوگئی ہے۔مکانوں کی نشاندہی ہوگئی ہے۔اب دوسرے دور میں یہاں سے انشاءاللہ عبدالرشید صاحب آرکیٹیکٹ وہاں جا کر مکانوں کو ہسپتال کے اندر جذب کرنے کیلئے نہایت جدید طریق پر ایک ایسا منصوبہ پیش کریں گے کہ جس سے یہ نہیں لگے گا کہ گویا پرانے مکان ساتھ مدغم کئے گئے ہیں بلکہ ایک ہی رنگ کا مکمل ہسپتال رونما ہوگا تو آئندہ چھ سات مہینے کے اندر انشاء اللہ وہاں کے ہسپتال کے اندر ایک نئی شان شوکت پیدا ہوگی اور یہ ساری عالمی جماعت کی قربانیوں کا نتیجہ ہے اور میں امید رکھتا ہوں کہ آئندہ بھی جماعت قربانیوں میں ہمیشہ پیش پیش رہے گی۔ہسپتال کے سلسلہ میں ایک یہ بھی منصوبہ بنایا گیا ہے کہ بیرونی ڈاکٹر جو کسی نہ کسی فن میں غیر معمولی شہرت رکھتے ہیں یا ملکہ انکو عطا ہوا ہے وہ جب بھی ان کو توفیق ملے قادیان کے ہسپتال کیلئے وقف کریں اور اس صورت میں ہم وہاں کیمپ لگایا کریں گے۔مثلاً کوئی آنکھوں کے آپریشن کا ماہر ہے اور وہ ایک مہینہ دو مہینے وقف کرتا ہے تو دور دور کے علاقے سے لوگوں کو یہ دعوت دی جائے گی کہ آئیں اور قادیان سے مفت فیض حاصل کریں۔اور ان آپریشنوں ں کی کوئی فیس نہیں لی جائے گی یا اگر لی گئی تو اس رنگ میں کہ صاحب حیثیت امراء سے کچھ لے لیا جائے گا۔اور غرباء کا محض مفت علاج ہوگا۔اسی طرح دل کے ماہرین ہیں، پھیپھڑوں کے ماہرین ہیں اور انتڑیوں وغیرہ کی بیماریوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین ہیں، اعصابی امراض کے ماہرین ہیں ،سرجری میں ہڈیوں کی سرجری کے سپیشلسٹ ، دل کی سرجری کے سپیشلسٹ وغیرہ وغیرہ۔جہاں تک میں نظر ڈال کر دیکھ رہا ہوں خدا کے فضل سے ہر مرض کے علاج میں اس وقت احمدی ماہرین مہیا ہو چکے ہیں اور خدا کے فضل سے اپنے اپنے دائرے میں بہت شہرت یافتہ لوگ ہیں۔ہر قسم کی جراحی کا کام اگر چہ اس وقت وہاں نہیں ہوسکتا کیونکہ اس کیلئے ایک سپورٹ کمپلیکس کی ضرورت ہوا کرتی ہے۔مثلاً دل کا سر جن یعنی جو دل کا ماہر جراح ہے وہ ہر جگہ تو ہسپتال میں جا کر آپریشن نہیں کر سکتا۔اس کیلئے بہت سے ایسے متعلقہ سامان چاہئیں ، بہت سے ایسے ماہرین چاہئیں جو سب ملکر وہ فضا قائم کرتے ہیں جس میں جراحی کا وہ درخت لگتا ہے۔تو امید یہی ہے کہ انشاء اللہ رفتہ رفتہ اس ہسپتال کو بڑھاتے بڑھاتے اس مقام تک پہنچا دیں گے کہ جس میں دنیا کے بہترین ہسپتالوں میں اس کا شمار ہو اور خدا