خطبات وقف جدید

by Other Authors

Page 358 of 682

خطبات وقف جدید — Page 358

358 حضرت خلیفة المسیح الرابع کے لحاظ سے پاکستان کی رپورٹیں نہیں موصول ہوئیں۔بعض جگہ تعداد کا ذکر ہے بعض جگہ نہیں ہے اس لئے میں نے پاکستان میں شامل ہونے والوں کے اعدادو شمار آپ کے سامنے پیش نہیں کئے۔وقف جدید کو چاہئے کہ وہ بعد میں گزشتہ سال کے موازنے کے ساتھ تیار کر کے مجھے بھجوائے۔جہاں تک بیرونی دنیا کا تعلق ہے، اس میں امسال خدا کے فضل سے شمولیت کرنے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جیسا کہ آپ کو علم ہے کہ یہ تحریک بیرونی دنیا کے لحاظ سے ابھی نئی ہے کچھ اجنبیت رکھتی ہے اور اس کو پوری طرح متعارف کرانے میں ابھی جماعتوں کو بہت محنت کرنا ہوگی لیکن اس کے باوجود نمایاں فرق ہے یعنی گزشتہ سال بیرونِ پاکستان اور بیرونِ ہند شمولیت کرنے والوں کی تعداد سات ہزار ایک سو چوالیس (7144) تھی اور امسال 11,849 ہوگئی ہے لیکن گیارہ ہزار کی یہ تعداد بھی اور گزشتہ سات ہزار کی تعداد بھی یقیناً آخری نہیں کیونکہ یہ چند جماعتوں کے ، چند ملکوں کے اعداد و شمار سے خلاصہ تیار کیا گیا ہے جو گزشتہ سال بھی نامکمل تھا اور امسال بھی نامکمل ہے لیکن جہاں تک عمومی موازنہ کا تعلق ہے وہ ہم کر سکتے ہیں کم و بیش اتنی ہی رپورٹوں پر گزشتہ سال یہ تعداد 7,144 تھی اور امسال 11,849 ہے گویا خدا کے فضل سے 65 فیصداضافہ ہے۔آمده رپورٹس میں میں ممالک ایسے ہیں جنھوں نے اپنے اپنے ملک میں شامل ہونے والے بچوں کی تعداد کا کوئی ذکر نہیں کیا۔اس کو الگ ظاہر کرنا چاہئے صرف 6 ایسے ممالک ہیں جنھوں نے بچوں کی شمولیت کا علیحدہ ذکر کیا ہے صرف 20 ممالک ایسے ہیں جن کی آخری شکل میں رپورٹ اب تک موصول ہوئی ہے اور باقی ممالک کی رپورٹیں یا تو ابھی ڈاک میں ہی چل رہی ہوں گی کرسمس کی وجہ سے بھی بعض دفعہ دیر ہو جاتی ہے اور یا ممکن ہے کہ وہاں سے چلی ہی نہ ہوں۔اس لئے اگلے مہینے تک شاید آجائیں اس اطلاع کے مطابق حسب ذیل 20 ممالک ہیں جنھوں نے رپورٹ اب تک کی مکمل بھجوائی ہے۔جرمنی ، ہالینڈ، سیرالیون، مسقط، پین، کینیڈا، انڈونیشیا، گی آنا، تنزانیہ، ناروے، جاپان، آئرلینڈ، گوئٹے مالا ، زائر ، ڈنمارک، سوئٹزرلینڈ، ساؤتھ افریقہ، کویت،امریکہ اور برطانیہ۔اب اس میں چھوٹے چھوٹے ممالک بھی شامل ہیں بعض بڑے بڑے بھی ہیں بعض بڑے بڑے نہیں ہیں۔اور اسی طرح چھوٹے بھی بہت سی تعداد میں ہیں جو ابھی تک ان رپورٹوں میں شامل نہیں ہو سکے۔وعدہ جات کے لحاظ سے 1989ء میں 1988 ء کے مقابل پر نمایاں فرق ہے۔1988ء میں 42,273 سٹرلنگ پونڈ کے وعدے موصول ہوئے تھے۔اور 1989ء میں 60,388 سٹرلنگ پونڈز کے وعدے موصول ہوئے ہیں۔یہ اضافہ بھی خدا کے فضل سے نمایاں ہے۔یعنی 43 فیصد۔