خطبات وقف جدید

by Other Authors

Page 274 of 682

خطبات وقف جدید — Page 274

پاکستان سے بھی۔274 حضرت خلیفہ امسیح الرابع جہاں تک جماعت پر اللہ تعالیٰ کے فضلوں کا اور رحمتوں کا تعلق ہے ان کا تو شمار ممکن نہیں ہے اور جماعت کے جتنے شعبے کام کر رہے ہیں ان سب کا ذکر کر کے اگر خدا تعالیٰ کے بے شمار فضلوں کو سمیٹنے کی کوشش کی جائے تو یہ ایک خطبہ جمعہ میں تو ممکن ہی نہیں۔اس سے پہلے جب جلسہ سالانہ کی اجازت ہوتی تھی تو دوسرے دن کی تقریر میں جماعت کی مختلف جہات میں ترقیات کا ذکر ہوا کرتا تھا اور اس میں بھی پچھلے دو سال کا تجربہ تو یہی ہے کہ انتہائی کوشش کی باوجود بھی نوٹس کے مطابق پورے واقعات میں بیان نہیں کر سکا حالانکہ دو تین گھنٹے کی تقریر ہوتی ہے۔جسے بڑھایا بھی جاسکتا ہے لیکن بار بار نوٹس چھوڑ کر اور بعض جگہوں سے آگے گزر کر جلدی میں ہی یہ باتیں بیان کرنی پڑتی تھیں تا کہ بعض اور اہم نکتے جو بعد میں آنے والے ہوتے ہیں وہ رہ نہ جائیں۔پس یہ تو ممکن ہی نہیں ہے کہ خطبہ جمعہ کے محدود وقت میں میں یہ ساری باتیں بیان کر سکوں تا ہم بعض پہلوؤں سے میں نے صرف چند چیزیں اخذ کی ہیں تا کہ جماعت احمدیہ کو ہمیشہ سے خوشخبریاں سننے کا جو شوق ہے اللہ تعالیٰ اسے پورا کرے اور انکے دل راضی ہوں اور میں انہیں بتاؤں کہ گذشتہ سال کسی لحاظ سے بھی پہلے سالوں سے کم نہیں رہا بلکہ بہت ہی زیادہ برکتیں لے کر آیا ہے۔سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ پچھلے سال سے تبلیغ کے معاملہ میں جماعت میں ایک عظیم الشان ولولہ پیدا ہو گیا ہے اور کوئی ایک بھی ملک ایسا نہیں ہے جہاں نئے نئے داعی الی اللہ پیدا نہیں ہور ہے اور انکی کوششوں کو کثرت سے پھل لگنے لگے ہیں اور خدا تعالیٰ نے نئی نئی جماعتیں عطا فرمائی ہیں اور نئے نئے ملکوں میں اللہ تعالیٰ نے جماعت کا پودا لگایا ہے۔اور بعض ملکوں میں تو لوگ اس طرح احمدیت میں داخل ہوئے ہیں جس کو فوج در فوج کہتے ہیں۔چونکہ یہ صورت حال یعنی تبلیغ میں ایک نیا ولولہ اور نیا جوش ساری دنیا میں ہی نمایاں ہے اسلئے کسی ایک ملک کا نام تو نہیں لیا جا سکتا لیکن آپ چونکہ یورپ کے رہنے والے ہیں اور اس وقت آپ ہی میرے اولین مخاطب ہیں اس لئے میں آپ کو آپ کے ہی ملکوں سے متعلق بتاتا ہوں۔انگلستان اور یورپ کے دیگر ممالک میں بھی یہ پاک تبدیلی بڑے نمایاں طور پر سامنے آرہی ہے۔میرا یہ ارادہ تھا کہ خدا تعالیٰ کے فضل اور اس کی دی ہوئی توفیق کے مطابق کوشش کروں کہ گذشتہ سالوں کے مقابل پر اس سال تبلیغ کی رفتار ہر جہت سے دس گنا ہو جائے تو جہاں تک یورپ کا تعلق ہے وہاں تو اللہ تعالیٰ نے حساب سے بھی بڑھ کر یہ فضل فرما دیا ہے۔انگلستان میں بھی گذشتہ سال کی نسبت دس گنا سے زیادہ تبلیغ میں اضافہ ہوا ہے اور جرمنی میں بھی گزشتہ سال کے مقابل پر دس گنا زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور دیگر ملکوں کی تمام تفاصیل تو میرے سامنے