خطبات وقف جدید — Page 167
167 حضرت خلیفہ امسح الثالث راقتباس از اختتامی خطاب جلسه سالانه فرموده 28 / دسمبر 1969 سید نا حضرت خلیفہ لمح الثالث نے اختتامی خطاب سے قبل وقف جدید کے سال نو کا اعلان کرتے ہوئے فرمایا: اصل مضمون شروع کرنے سے قبل میں دو باتیں دوستوں سے کہنا چاہتا ہوں ایک تو یہ کہ اگلے ماہ کی یکم تاریخ سے وقف جدید کا سال نو شروع ہو رہا ہے۔دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ اس نئے سال میں آپ کو اور ہمیں پہلے سب سالوں کی نسبت قربانیوں اور ایثار کی زیادہ تو فیق عطا کرے اور انہیں قبول کرتے ہوئے ہمیں بہتر اور احسن ثمرات عطا کرے اور وہ ہمارے نصیب میں کرے۔دوسرے یہ کہ وقف جدید کے لئے بہت سے نئے معلمین کی ضرورت ہے جو کلاس اگلے ماہ شروع ہو رہی ہے ابھی تک اس کے لئے بہت کم نام دفتر میں پہنچے ہیں دوست اس طرف زیادہ سے زیادہ توجہ دیں اور میں سمجھتا ہوں کہ اس کلاس میں پچاس اور سو کے درمیان واقفین ہونے چاہئیں ورنہ ہم اپنی ضرورتوں کو پورا نہیں کر سکیں گے۔ہم اپنی ذمہ داریوں کو نباہ نہیں سکیں گے۔دوست اس طرف متوجہ ہوں اور اہل اور قابل معلم وقف جدید کے نظام کے لئے جلد سے جلد مہیا کریں۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو اور آپ کو جزا دے۔(غیر مطبوعہ )