خطبات وقف جدید

by Other Authors

Page 117 of 682

خطبات وقف جدید — Page 117

117 حضرت خلیفہ امسیح الثالث گئی ہے کہ اس قسم کے خاندان کے سارے بہن بھائی مل کر اٹھتی ماہوار وقف جدید کے لئے دیا کریں جیسا کہ میں نے ابھی بتایا ہے کہ میرے دل میں شدید تڑپ پائی جاتی ہے اس بات کی کہ ہمارے احمدی بچے (لڑکے اور لڑکیاں ) مل کر وقف جدید کے مالی بوجھ کو اپنے کندھوں پر اٹھا لیں اور دنیا کو بتائیں کہ آنحضرت اللہ کے زمانہ میں چھوٹے مسلمان بچوں نے باوجود چھوٹی عمر ہونے کے میدانِ جہاد میں حصہ لیا۔جب کافروں نے تلوار سے مسلمانوں کو اور اسلام کو مٹانا چاہا تو وہ بچے تلوار لے کر میدان میں کو دے اور انھوں نے اپنی جانیں خدا تعالیٰ کے حضور پیش کر دیں تو اب جبکہ تلوار کے جہاد کا زمانہ نہیں بلکہ قلم اور تقریر کے جہاد کا زمانہ ہے اور مخالف اپنے وعظوں میں اور اپنی تقاریر میں اور اپنی تحریروں میں اسلام پر ہر نا جائز اور ہرکمینہ جملہ کر رہا ہے ہم ( احمدی بچے ) بھی پیچھے نہیں رہے بلکہ اس جہاد میں اپنے بڑوں کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔اس وقت ہم ہی وہ لوگ ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے کھڑا کیا ہے اور کہا ہے کہ تم اٹھو اور دنیا کا مقابلہ کرو اور اسلام کو دنیا میں دوبارہ غالب کرو۔غرض ہمارے بچوں کو یہ ثابت کرنا چاہئے کہ جس طرح ہمارے پہلوں نے اپنا سب کچھ خدا اور اس کے رسول کے قدموں میں نچھاور کر دیا اسی طرح ہم بچے بھی اپنا سب کچھ خدا اور اس کے رسول کے قدموں میں نچھاور کرنے کیلئے تیار ہیں۔ہم رسول کریم ﷺ کے زمانہ کے بچوں سے پیچھے نہیں رہے ہم اپنا سب کچھ ( جب بھی مطالبہ کیا جائے ) خدا تعالیٰ کی راہ میں قربان کرنے کے لئے تیار ہیں۔اگر آپ اپنے بچوں کو اس قسم کی تربیت دے دیں گی تو ایک طرف جماعت کی ضرورتیں پوری ہو جائیں گی اور دوسری طرف اللہ تعالیٰ کی مزید رحمتوں اور فضلوں اور برکتوں کی آپ وارث ہوں گی۔پھر ان بچوں کی دینی لحاظ سے بھی اچھی تربیت ہو جائے گی۔یہ بچے اس دنیا میں آپ کے لئے ایک ایسی زمین اور ایسا آسمان پیدا کریں گے کہ جن میں جب آپ زندگی گزاریں گی تو آپ کہہ سکیں گی کہ محمد رسول اللہ ﷺ نے سچ کہا ہے کہ اگرتم چاہو تو ایسی زندگی گذار سکت ہو کہ تمہارے قدم ہمیشہ جنت میں رہیں وہ جہنم کی طرف بڑھنے والے نہ ہوں۔الله ایک اور بات جو میں اس وقت اپنی بہنوں سے کہنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ میں نے قرآنِ کریم سیکھنے، قرآن کریم سکھانے ، قرآنِ کریم سمجھنے اور لوگوں کو اس قابل بنانے کہ قرآن کریم سمجھنے لگیں اور قرآنِ کریم کے معارف اور اس کے دلائل اور اس کے براہین پر عبور حاصل کرنے کے لئے ایک مہم تعلیم القرآن کے نام سے جاری کی تھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو کہ جن کی طرف ہم میں ہر ایک بڑے فخر کے ساتھ منسوب ہوتا ہے اللہ تعالیٰ نے بڑی وضاحت سے فرمایا کہ ہر قسم کی برکت قرآن میں ہے اَلْخَيْرُ كُلُّهُ