خطبات وقف جدید — Page 99
99 99 حضرت خلیفہ امسح الثالث خطبہ جمعہ فرموده 7 / جنوری 1966 ء بیت المبارک ربوہ وقف جدید انجمن احمدیہ کا کام بھی نہایت اہمیت رکھتا ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ علاقہ کے لحاظ سے ان کی معلومات ابھی ناقص ہیں اس لئے انہیں اور زیادہ مطالعہ کی ضرورت ہے۔اس وقت میں جیسا کہ میں بتا چکا ہوں صرف کچھ اشارے کر رہا ہوں تفاصیل میں اداروں کو خود جانا چاہیے۔مثلاً وقف جدید انجمن احمدیہ نے مختلف جگہوں پر تربیت کی غرض سے اپنے معلم بٹھائے ہوئے ہیں اور وہ کام بھی کر رہے ہیں لیکن بعض رپورٹوں سے جو مجھے ملی ہیں معلوم ہوا ہے کہ ان کے اندر بھی لکیر کے فقیر ہونے کی عادت پیدا ہورہی ہے۔اس لئے کہ کام چلانے کیلئے بعض قواعد وضع کرنے پڑتے ہیں اور ان کی وجہ سے کام میں سہولت پیدا ہو جاتی ہے۔لیکن بعد میں ان قواعد کو اصل کام سمجھ لیا جاتا ہے۔حالانکہ قواعد ہمارے ماتحت ہیں ہم قواعد کے ماتحت نہیں۔اگر قواعد کے اندر لچک نہ ہو تو ہو سکتا ہے کہ وہ ہمیں فائدہ پہنچانے کی بجائے بعض جگہ نقصان بھی پہنچا دیں۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں عقل عطا کی ہے تاہم اپنے وضع کردہ قواعد سے نقصان نہ اُٹھا ئیں ہمیں فراست سے کام لینا چاہیے اور ضرورت کے مطابق اپنا منصوبہ بنانا چاہیے۔پھر منصوبہ صرف آئیڈیل (Ideal) نہیں ہونا چاہیے۔یعنی اگر اب ہم ایک ارب کا منصوبہ بنالیں تو اس منصو بہ اور ہماری آمد کے درمیان اتنا تفاوت ہوگا کہ کوئی عقل اسے صحیح تسلیم نہیں کرے گی اور یہ ایک جنسی کی بات بن جائے گی لیکن اگر ہماری آمد پچاس لاکھ روپیہ ہے اور ہم ساٹھ لاکھ روپیہ کا منصوبہ بنا لیتے ہیں تو یہ کوئی اتنا بڑا فرق نہیں جسے عقل تسلیم نہ کرے ہاں اس کیلئے ہمیں جدو جہد کرنا پڑے گی اور منصوبہ کا مطلب ہی یہ ہے کہ موجودہ وقت میں جو طاقت اور وسائل ہمیں حاصل ہیں اس سے زیادہ ہم چاہتے ہیں اور اس زیادہ “ کو مد نظر رکھ کر ہم اپنی عقل سمجھ اور حالات کے مطابق ایک سکیم بناتے ہیں اور اس کے پورا کرنے کیلئے کوشش کرتے ہیں لیکن اگر ہم اگلے سال کے لئے بھی پچاس لاکھ روپیہ کا منصوبہ بناتے ہیں تو گویا ہم رک گئے اور رک جانا قوم کیلئے نہایت مہلک ہے۔بہر حال وقف جدید انجمن احمدیہ کو سینکڑوں معلم اور چاہئیں اس لئے ہمیں سینکڑوں نوجوان جو وقف جدید کے معلم ہونے کی اہلیت رکھتے ہیں ملنے چاہئیں اور جلد تر ملنے چاہئیں یہ میچ ہے کہ بعض جگہ وقف جدید کے معلمی کا کام تسلی بخش نہیں لیکن بعض جگہوں پر انہوں نے بہت اچھا کام کیا ہے اس لئے یہ تو کام