خطبات وقف جدید — Page 84
84 حضرت مصلح موعود ساتھ چلے جاؤ۔یہ ایسی تعلیم تھی جو دوسروں کے دلوں میں گھر کر لیتی۔اگر آپ لوگ بھی نرمی اور محبت اور حلم اور آشتی پر زور دیں تو دنیا میں آپ کی جماعت عیسائیوں سے بہت زیادہ پھیل جائے گی کیونکہ آپ کے ساتھ دلائل ہیں اور خدا تعالیٰ کا فضل ہے۔پس اگر دلائل کے بغیر ان کو اتنی کامیابی ہوئی ہے تو دلائل کی وجہ سے آپ کو تو ان کے مقابلہ میں چار گنا ترقی ملنی چاہیے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام 1908ء میں فوت ہوئے تھے۔اور آپ کی وفات پر ابھی صرف ۵۲ سال گذرے ہیں۔اگر آپ تبلیغ اسلام کرتے چلے جائیں تو یقیناً ایک دن دنیا کے چپہ چپہ پر احمدیت پھیل جائے گی۔اور ساری دنیا کے لوگ اسلام میں داخل ہو جائیں گے۔اب میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ اس جلسہ میں شامل ہونے والوں پر اپنے بڑے بڑے فضل نازل فرمائے اور ان کے مقاصد کو پورا فرمائے ان کے ارادوں میں برکت دے انہیں دین کی ترقی اور اس کی اشاعت کیلئے اپنی اور اپنی اولادوں کی زندگیاں وقف کرنے کی توفیق عطاء فرمائے اور ایسا فضل کرے کہ وہ اس جلسہ سے پوری طرح فائدہ اٹھائیں تا کہ جب وہ اپنے گھروں کو واپس جائیں تو وہ روحانی لحاظ سے ایک تبدیل شدہ انسان نظر آئیں ، ان میں پہلے سے زیادہ نیکی پائی جاتی ہو اور پہلے سے زیادہ ایثار پایا جا تا ہو اور پہلے سے زیادہ سلسلہ سے وابستگی اور اخلاص پایا جاتا ہو۔اور پھر اللہ تعالیٰ ایسا فضل فرمائے کہ وہ قیامت تک ہماری جماعت کو اس سے بڑے بڑے اجتماع کرنے کی طاقت بخشے تا کہ ہم سب کے سب احمدیت کی دن دگنی اور رات چوگنی ترقی دیکھیں اور خدا اور اس کے رسول کی آواز دنیا کے کونہ کونہ میں پہنچ جائے۔الفضل 17 فروری 1960ء)