خطبات وقف جدید — Page 398
398 حضرت خلیفہ مسیح الرابع ہونے ، قادیان کی عظمت کے بحال ہونے اور وہاں کثرت سے جماعت کے پھیلنے کا ایک بہت ہی گہرا تعلق ہے۔اور یہ تعلق مقدر ہے۔اس کے نتیجہ میں عظیم انقلابات برپا ہوں گے۔اسلئے اس بات کو معمولی اور چھوٹا نہ سمجھیں جب خدا آپ کو غور کی توفیق عطاء فرمائے گا تو آپ اندازہ کریں گے کہ کتنے بڑے بڑے عظیم مقاصد اس منصوبے کے ساتھ وابستہ ہیں۔جہاں تک قادیان کے اندر بعض منصوبوں پر عملدرآمد کا تعلق ہے ہسپتال بھی ان منصوبوں میں سے ایک تھا۔اللہ تعالیٰ کے فضل کیساتھ ہسپتال کو بہت بہتر حال تک پہنچانے کی توفیق مل چکی ہے گزشتہ دو تین سال سے ہم یہ کوشش کر رہے تھے کہ بجائے اس کے کہ ایک چھوٹی سی ڈسپنسری جہاں ایک ان کوالیفائیڈ (UNQUALIFIED) غیر تعلیم یافتہ ڈاکٹر بیٹھا ہو اور آنے والے کی مرہم پٹی کرے یا پیٹ درد کیلئے کوئی مکسچر (MIXTURE) بنا کر دیدے۔قادیان کا ہسپتال تو چوٹی کا ہسپتال ہونا چاہیے۔اس میں ہر قسم کی جراحی کے سامان ہونے چاہئیں۔ہر قسم کے جدید سامان اور آلات مہیا ہونے چاہئیں۔اس ہسپتال کا نام روشن ہونا چاہیے۔بجائے اس کے کہ قادیان کے ہر مریض کو کھٹیوں میں ڈال کر بٹالہ یا امرتسر یا جالندھر بھجوایا جائے ، بٹالہ یا امرتسر یا جالندھر یا دیگر علاقوں سے لوگ قادیان کے ہسپتال میں شفا کیلئے آئیں کیونکہ جو شفا خدا نے قادیان کیساتھ وابستہ کر رکھی ہے اس سے اردگرد کا علاقہ فی الواقعہ ہی محروم ہے کیونکہ اس شفا کے ساتھ دعاؤں کا بھی تعلق ہے اس شفا کے ساتھ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو دیئے گئے وعدوں کا تعلق ہے۔پس اگر ہسپتال کی ظاہری حالت بہتر بنائی جائے تو مجھے یقین ہے کہ جو شفا اس ہسپتال میں تمام پنجاب کے باشندوں کو یا باہر سے آنیوالوں کو نصیب ہوگی اس کا عشر عشیر بھی وہ باہر نہیں دیکھیں گے۔چنانچہ ابھی سے یہ محسوس ہونا شروع ہوا ہے کہ اگر چہ ابھی پوری طرح قادیان کے ہسپتال کے وقار کو بحال نہیں کیا جا سکا لیکن جو کچھ بھی کیا جا چکا ہے اس کے نتیجہ میں مریضوں کا غیر معمولی رخ ہو چکا ہے اور بہت سے مریض دور دور سے آتے ہیں۔جن کو توفیق ہے کہ بہت بڑے ہسپتالوں میں جا کر زیادہ سے زیادہ اخراجات کر سکیں وہ بھی قادیان یہ کہ کر اس نیت کے ساتھ آتے ہیں کہ جو شفاء یہاں میسر ہے وہ باہر نہیں مل سکتی۔پس اس ضمن میں ابھی آنے سے پہلے ان کی بعض ضروریات کے سامان مہیا کر کے آیا ہوں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت نے جو کچھ پیش کیا تھا اسی میں وہ خرچ بھی کیا گیا۔بہترین ایکسرے کی مشینیں وہاں لگ چکی ہیں۔تجزیات کی بہترین مشینیں کچھ وہاں لگ چکی ہیں کچھ مہیا کی جارہی ہیں۔ہر قسم کے جدید آلات جو مریضوں کی سہولت کیلئے ضروری ہیں ان کیلئے اخراجات مہیا کر دیئے گئے ہیں اور موجودہ ہسپتال کے ساتھ قادیان کا جو رہائشی علاقہ تھا سر دست اس میں سے ایک حصہ ہسپتال کے