خطبات وقف جدید

by Other Authors

Page 241 of 682

خطبات وقف جدید — Page 241

241 حضرت خلیفہ امسح الثالث خطبه جمعه فرموده یکم جنوری 1982 ء بیت اقصی ربود تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا: کھانسی ہوگئی ہے دعا کریں اللہ فضل کرے۔آمین آج عیسوی کیلنڈر کا نیا سال شروع ہوتا ہے یعنی 1982 ء کا یہ پہلا دن ہے اور جمعہ سے شروع ہو رہا ہے۔نبی کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ جمعہ بھی ہمارے لئے عید کا دن ہے۔خدا کرے کہ سارا سال ہی ہمارے لئے عید کا سماں رہے اور اللہ تعالیٰ کی رحمتیں عید کے سامان ہمارے لئے پیدا کرتی رہیں۔آپ سب کو اور جہاں جہاں احمدی ہیں انھیں اللہ تعالیٰ یہ نیا سال مبارک کرے اور ان سب کے لئے بھی برکتوں کے سامان پیدا کرے جو جمعہ کو عید کا دن آنحضرت ﷺ کے فرمان کے مطابق سمجھتے ہیں۔وقف جدید انجمن احمد یہ پاکستان کا سال یکم جنوری سے شروع ہوتا ہے اور جنوری کے پہلے جمعہ کے موقع پر میں نئے سال کا اعلان کرتا ہوں۔اتفاقاًیہ جمعہ سال کا پہلا دن بھی ہے۔یہ نیا سال جو ہے جہاں تک بالغان احمدیت کا سوال ہے ہمارے مجاہدہ کا اس دائرہ میں پچیسواں سال ہے اور دفتر اطفال کا سترھواں سال۔بالغان کے پچیسویں اور اطفال کے سترھویں سال کے آغاز کا آج میں اعلان کر رہا ہوں۔دو قسم کی قربانیاں ہماری ذیلی تنظیمیں بھی خدا کے حضور پیش کر رہی ہیں۔ایک مالی اور ایک ان تمام قربانیوں کا مجموعہ جن کے ساتھ مالی قربانی کا تعلق نہیں۔جہاں تک مالی قربانی کا سوال ہے جو بجٹ اپنے جائزہ کے مطابق وقف جدید بناتی ہے ابھی وہ بجٹ عملاً ہم نے پورا کرنا شروع نہیں کیا۔اس لئے جہاں تک مالی قربانی کا سوال ہے میں امید رکھوں گا کہ سالِ رواں میں جماعت احمد یہ اپنے بجٹ کو پورا کر دے گی۔انشاء اللہ وقف جدید انجمن احمدیہ پاکستان کے قیام کا بڑا مقصد دیہات کی تربیت تھا اور ہے۔احمدی دیہات ( یعنی وہ گاؤں پاکستان کے جہاں احمدی بستے ہیں ، دوسرے بھی بستے ہیں لیکن جہاں احمدی بستے ہیں ان کو اس وقت میں احمدی دیہات کہتا ہوں۔احمدی دیہات ) کی تعداد سال بہ سال بڑھتی چلی جارہی ہے۔چوبیس سال قبل جب یہ تحریک شروع ہوئی حضرت مصلح موعودؓ کے ہاتھ سے تو اس وقت جتنے گاؤں اس نظام کی تربیت کے ماتحت آتے تھے ان کی تعداد واقفین وقف جدید سے کہیں زیادہ تھی۔واقفین کی تعداد