خطبات وقف جدید

by Other Authors

Page 219 of 682

خطبات وقف جدید — Page 219

219 حضرت خلیفہ امسح الثالث خطبہ جمعہ فرمودہ 5 جنوری 1979 ء بیت اقصیٰ ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: آج میرا ارادہ بعض ضروری اور اہم اور بنیادی باتیں کرنے کا تھا لیکن دو ایک روز سے مجھے انفلوئنیزا کی ہلکی سی شکایت شروع ہو گئی تھی جس میں آج شدت پیدا ہوگئی ہے اور آج صبح میں نے محسوس کیا کہ مجھے بخار کی سی کیفیت بھی ہے۔تھرما میٹر لگایا تو بخار تو نہیں تھا لیکن حرارت 4۔99 تھی اور وہ کیفیت اب زیادہ ہورہی ہے اس لئے وہ باتیں جن پر کافی وقت لگتا تھا وہ میں اس وقت بیان نہیں کروں گا۔اللہ تعالیٰ کی توفیق سے انشاء اللہ آئندہ جمعہ پر بیان کروں گا لیکن توفیق دینے والا اللہ ہی ہے۔دوست دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ صحت دے اور کام کرنے کی توفیق دے۔ویسے یہ جلسہ کے بعد کا انفلوئنیز تو ایک چھوٹا سا تحفہ ہی ہے کیونکہ وہ دوست جن کو جلسے کے ایام میں انفلوئنیز ا ہوتا ہے وہ بڑے پیار سے بہت قریب آ کر باتیں کرتے ہیں اور ا سکے وائرس ایک دوسرے کو لگنے والے ہیں وہ مجھے بھی لگ جاتے ہیں اور یہ تحفہ ہم خوشی سے قبول کرتے ہیں اور ہمیں دعاؤں کی توفیق ملتی ہے اپنی صحت کیلئے بھی اور ان لوگوں کی صحت کے لئے بھی جن لوگوں کی طرف سے یہ تحفہ ملتا ہے۔اس وقت ایک تو میں اسلئے آیا ہوں کہ یہ ہجری شمسی سال کا پہلا جمعہ ہے اور وقت کی ہر تبدیلی دعاؤں کا مطالبہ کرتی ہے۔ہماری زندگی کی صبح مطالبہ کرتی ہے کہ ہم دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ یہ دن صلى الله ہمارے لئے مبارک کرے اور آسمانی برکتوں کا نزول اس میں پہلے دنوں سے زیادہ ہو۔آنحضرت ﷺ نے صبح اٹھنے کی دعائیں بھی سکھائی ہیں اور ہر رات ہم سے یہ مطالبہ کرتی ہے کہ ہم دعائیں کریں کہ اے خداوہ لوگ جو اندھیروں میں بھٹک رہے ہیں ان کے لئے بھی روشنی کا سامان پیدا کر۔خدا تعالیٰ نے زمانے کو اس طرح تقسیم کر کے ہماری زندگی سے یکسانیت کو دور کر دیا ہے اور دنوں کو ہفتوں میں باندھ کر اور ہفتوں کو مہینوں میں باندھ کر اور مہینوں کو سالوں میں باندھ کر اور پھر سالوں کو صدیوں میں باندھ کر اوراس طرح زمانے کے ٹکڑے کئے ہیں ورنہ ہمیں یاد بھی نہیں رہتا کہ کب ہماری زندگی کی ابتداء ہوئی اور بسا اوقات ہم سی بھی بھول جاتے ہیں کہ ہماری زندگی کی کوئی انتہا بھی ہے اور آخر ہم نے اللہ کے حضور پیش ہونا ہے۔ہمیشہ خاتمہ بالخیر کی دعائیں کرتے رہنا چاہیے۔نیا سال میری طرف سے آپ سب احمدیوں کو بھی اور نوع انسان