خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 71
خطبات طاہر جلد ۹ 71 خطبہ جمعہ ۲ فروری ۱۹۹۰ء دیکھنے میں بڑے بڑے جبہ و دستار پہنے ہوئے اور بہت ہی پر رعب اور پر ہیبت دکھائی دینے والے لوگ ہیں اور یا پھر فقیروں کی طرف بھاگتے ہیں اور جتنا گندا کوئی انسان نظر آئے، جتنے برے حال میں کوئی دکھائی دے، اتنا ہی اسے خدارسیدہ سمجھتے ہیں۔حالانکہ خدا رسیدہ ہونے کا گندگی سے کوئی بھی تعلق نہیں۔خدا رسیدہ انسان کی تو ایک اور پہچان ہے لیکن اس لحاظ سے ایک پہچان یہ بھی ہے کہ وہ غریب بھی ہوتو صاف ستھرا ہوتا ہے۔لیکن ہم نے ایسی بگڑی ہوئی قوموں کو دیکھا ہے کہ بعض بڑے بڑے امیر لوگ ایسے لوگوں سے متاثر ہوتے ہیں جو نہایت ہی گندے ہوں غلیظ ہوں۔جو مہینوں نہاتے نہیں بدحال ، منہ سے جھا گیں نکلتیں اور اتنا ہی ان کو بڑا اور ولی اللہ سمجھ رہے ہوتے ہیں اور اتنا ہی جھک کر ان کو سلام کر رہے ہوتے ہیں۔اس کے بالکل برعکس وہ نظارے ہیں جو سچائی کے قرب سے دکھائی دیتے ہیں۔جب سچائی قریب ہو ، اس وقت جو وہ مناظر پیدا کرتی ہے ، وہ مناظر اس منظر سے بالکل مختلف ہوتے ہیں۔حضرت اقدس محمد مصطفی اے کے زمانے میں ان کے احبار بھی اور رہبان بھی وہ صحابہ کرام جو بہت ہی صاحب حیثیت تھے، وہ بھی اور وہ اصحاب الصفہ جو ایسے غریب تھے کہ ان کے پاس کچھ بھی نہیں تھا۔اور مسجد کے تھڑوں پر بیٹھ کے اپنے گزارے کیا کرتے تھے۔ان کا خدا کی راہ میں خرچ کرنے میں ایک ہی حال تھا۔ان کے امیر اور غریب میں اس لحاظ سے کوئی فرق نہیں دکھائی دیتا تھا ان کے صاحب وجاہت بزرگوں میں اور مسکین طبع بزرگوں میں بھی اس لحاظ سے کوئی فرق دکھائی نہیں دیتا تھا۔جو کچھ خدا ان کو عطا کرتا تھا، اس سے وہ خدا کی راہ میں خرچ کرتے تھے۔یہاں جو دوسرا منظر کھینچا گیا ہے، غیر دینی صاحب حیثیت لوگوں کا اس میں غرباء کا ذکر نہیں ہے۔اس میں ایک حکمت ہے۔غرباء اگر خدا کی راہ میں کچھ پیش نہ کرسکیں تو ان پر حرف نہیں ہے۔وہ خدا کے نزدیک ملزم نہیں ہیں۔اس لئے آخری زمانے کے غرباء بھی اگر خرچ نہ کرتے ہوں تو زیر الزام نہیں آتے۔اس لئے قرآن کریم نے وہاں غرباء کا ذکر چھوڑ دیا ہے اور صرف امیروں کا ذکر فرمایا ہے۔لیکن پہلے زمانے کے امیروں کا جہاں بھی ذکر فرمایا وہاں ان کے غریبوں کا بھی ذکر فرمایا۔چنانچہ قرآن کریم میں حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کے غلاموں کے ذکر میں آپ کو کبھی صرف امیروں کا ذکر نہیں ملے گا۔ہمیشہ ساتھ غریبوں کا بھی ذکر ملے گا۔ان کے امیر بھی خدا کی راہ میں خرچ کر رہے