خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 572 of 845

خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 572

خطبات طاہر جلد ۹ 572 خطبه جمعه ۲۸ ستمبر ۱۹۹۰ء اور بحیثیت قوم کے یہ ایک ایسا نسخہ ہے جو از منہ سابقہ میں آزمایا جا چکا ہے اور سب سے زیادہ آنحضرت ﷺ کے زمانے میں یہ آزمایا گیا اور اس کے نتائج آپ نے دیکھے۔بعض لوگ حیران ہوتے ہیں کہ عربوں کو تیل کہاں سے مل گیا۔اصل واقعہ یہ ہے کہ عربوں کو تیل انہی قربانیوں کے نتیجے میں ملا ہے جو از منہ گزشتہ میں یا دور اول میں آنحضرت علے کے غلاموں نے کی تھیں۔بعض لوگ حیران ہوتے ہیں کہ عیسائیوں کو کیوں اتنی دولت نصیب ہوگئی۔قرآن کریم لکھتا ہے کہ حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام نے جب اپنے حواریوں کو فقیر بنادیا اور کچھ بھی ان کے پاس نہیں رہا تو انہوں نے عرض کیا کہ اے ہمارے آقا! تو خدا سے دعا کر کہ خدا آسمان سے مائدہ نازل فرمائے۔اس کے جواب میں اللہ تعالیٰ نے بعض شرطوں کے ساتھ فرمایا کہ ہاں ! میں مائدہ نازل کروں گا۔خود عیسائی ، جو مذہبی راہنما ہیں وہ بھی اس بات کو سمجھتے نہیں ، وہ سمجھتے ہیں کہ آسمان سے روٹی اتری تھی اور وہ کھلا دی گئی تھی یہی مائدہ تھا۔یہ بڑی جاہلانہ تعبیر ہے۔آج جو عیسائی دنیا میں دولت کی ریل پیل دیکھتے ہو یہ وہی مائدہ ہے جو آسمان سے اتارنے کا خدا تعالیٰ نے حضرت عیسی علیہ السلام سے وعدہ فرمایا تھا۔پس قوموں کی تاریخ مختلف پہلوؤں سے دیکھی اور سمجھی جاسکتی ہے مذہبی نقطۂ نگاہ سے آپ ہلکا ساز او یہ پلیٹیں تو ایک بالکل نیا جہان دکھائی دینے لگتا ہے اور یہی سچازاویہ ہے، یہی اصل منظر ہے اور اس منظر کو آپ جب بھی اس اصول کو مذہبی تاریخ پر چسپاں کر کے دیکھیں گے ہمیشہ ایسے ہی مناظر دکھائی دیں گے۔پس سائنسی ثبوت اسی کا نام ہے کہ اگر ایک مثال پیش کی جائے۔وہی حالات دہرائے جائیں تو وہی مثال دوبارہ ابھرنی چاہئے۔پس مذہبی دنیا میں جو بعض اصول کارفرما ہیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ خدا کی خاطر مالی قربانی کرنے والوں کو اللہ تعالیٰ بے انتہاء دنیاوی برکتیں بھی عطا کرتا ہے۔پس میں نے ان باتوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے افریقہ کے مبلغین کو خصوصیت سے ہدایت کی کہ تم اپنی جہالت میں ان پر یہ رحم نہ کرنا کہ ان غربیوں سے پیسے مانگے تو بڑا ظلم ہوگا۔تم مومن کی فراست کو پیش نظر رکھتے ہوئے ، مومن کی فراست سے کام لیتے ہوئے ان پر یہ رحم کرنا کہ تمہارے پاس جو کچھ ہے وہ بھی خدا کی راہ میں پیش کر دو اور یہی تمہارے سب مصائب کا علاج ہے۔پس مجھے بہت خوشی ہوئی یہ معلوم کر کے کہ جب وہاں سے Feed Back آیا ہے یعنی میری اس تحریک کے