خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 765
خطبات طاہر جلد ۹ 765 خطبه جمعه ۲۱ دسمبر ۱۹۹۰ء پیش نظر رکھیں تو نماز آپ کو روزانہ ایک پیغام بھی دے گی اور ایک محاسبہ بھی کرے گی۔جب آپ کہتے ہیں اِيَّاكَ نَعْبُدُ تو سب سے پہلے رَبِّ الْعَلَمِينَ کی صفت آپ کے سامنے آکھڑی ہوگی اور آپ اپنے دل میں یہ سوچیں گے اگر سوچنے کی اہلیت رکھتے ہوں کہ کیا میں بھی رب بننے کی کوشش کرتا ہوں؟ کیا میری ربوبیت کا فیض بھی تمام جہانوں پر ممتد ہے یا ممتد ہونے کی کوشش کرتا ہے؟ یہ ایک سوال اتنا گہرا اور اتنا وسیع سوال ہے کہ اس کے حقیقی جواب تلاش کرنے میں بھی مد تین درکار ہیں اور اس کی مختلف جگہوں پر باری باری اطلاق کرتے ہوئے پھر اس کا الگ جواب حاصل کرنا ایک بڑی محنت کا کام ہے مگر ایک بہت ہی دلچسپ سیر ضرور ہے۔جب انسان کسی ذات کو رَبِّ الْعَلَمِینَ تسلیم کرتا ہے اور ساتھ یہ اقرار کرتا ہے کہ یہ ایک قابلِ تعریف بات ہے۔اَلْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ - رَبِّ الْعَلَمِينَ ہونا کوئی بُرائی کی بات نہیں بلکہ ہر پہلو سے قابل تعریف ہے بلکہ تمام حقیقی تعریفوں کا مستحق رَبِّ الْعَلَمِینَ ہے تو اگر آپ رَبِّ الْعَلَمِینَ بننے کی کوشش نہیں کرتے تو آپ جھوٹے ہیں۔یہ منہ کی تعریف محض ہونٹوں سے نکلی ہوئی تعریف ہے اور دل سے اس کا کوئی تعلق نہیں کیونکہ جو چیز آپ کو پسند آئے آپ ویسا ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔پس رَبِّ الْعَلَمِینَ کہ کر رَبِّ الْعَلَمِینَ کا تعلق حمد باری تعالیٰ سے باندھ کر ہر بچے عبادت کرنے والے پر فرض ہی نہیں ہوتا بلکہ اس کے دل کی آرزو بن جاتا ہے کہ وہ ویسا بننے کی کوشش کرے۔اب رب العلمین کا مضمون تو بہت ہی وسیع ہے لیکن اپنے گردو پیش سے اگر آپ شروع کریں تو اس کا اطلاق نسبتاً آسان ہو جاتا ہے۔بعض لوگ اپنے بچوں کے لئے رب ہوتے ہیں لیکن دوسروں کے لئے نہ صرف یہ کہ رب نہیں ہوتے بلکہ ربوبیت کے برعکس اثر دکھاتے ہیں۔ماں اگر بچوں سے پیار کرتی ہے تو وہ بھی ایک ربوبیت کا مظہر ہے لیکن وہ ربوبیت خدا کی نظر میں قابل تعریف نہیں ٹھہرتی یا قبولیت کی مستحق قرار نہیں پاتی جب وہی ماں اپنے سوتیلے بچوں سے ظلم کر رہی ہوتی ہے۔جب دوسرے بچوں سے اس کا منفی سلوک ہوتا ہے تو وہیں رَبِّ العلمین کا مضمون منقطع ہوتا جاتا ہے۔ایسی ربوبیت جو محدود دائرے سے تعلق رکھتی ہو اس وقت تک نا قابلِ قبول ہے جب تک دائرہ وسیع ہو تب بھی ربوبیت جاری رہے اور منقطع نہ ہو جائے لیکن ماں کی اپنے بچوں سے محبت اسی وقت ربوبیت کی تعریف سے باہر قدم نکال دیتی ہے جبکہ ماں