خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 727 of 845

خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 727

خطبات طاہر جلد ۹ 727 خطبہ جمعہ ۷ دسمبر ۱۹۹۰ء ذکر الہی کے مضمون کو سمجھ کر خدا تعالیٰ کی حمد کریں۔اگر نماز میں لذت پیدا کرنی ہے تو نماز سے باہر ذکر الہی کا سلیقہ سیکھیں (خطبہ جمعہ فرموده ۷/ دسمبر ۱۹۹۰ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں : تُسَبِّحُ لَهُ السَّمَوتُ السَّبْعُ وَالْاَرْضُ وَمَنْ فِيْهِنَّ ط وَإِنْ مِنْ شَيْءٍ إِلَّا يُسَبِّحُ بِحَمْدِهِ وَلَكِنْ لَّا تَفْقَهُونَ تَسْبِيحَهُمْ إِنَّهُ كَانَ حَلِيْمًا غَفُورًا وَإِذَا قَرَأْتَ الْقُرْآنَ جَعَلْنَا بَيْنَكَ وَبَيْنَ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُوْنَ بِالْآخِرَةِ حِجَابًا مَّسْتُوران وَجَعَلْنَا عَلَى قُلُوبِهِمْ أَكِنَّةً أَنْ يَفْقَهُوهُ وَفِي أَذَانِهِمْ وَقْرًا وَ إِذَا ذَكَرْتَ رَبَّكَ فِي الْقُرْآنِ وَحْدَهُ وَلَّوْا عَلَى أَدْبَارِهِمْ نُفُوْرًا پھر فرمایا: (بنی اسرائیل : ۴۵ تا ۴۷) b یہ تین آیات جن کی میں نے تلاوت کی ہے یہ سورہ اسراء جس کا دوسرا نام بنی اسرائیل بھی ہے اُس سے لی گئی ہیں۔آیت نمبر ۴۶،۴۵ اور ۴۷۔اگر بسم اللہ شامل کر لی جائے جیسا کہ ہمارے ہاں رواج ہے اور قرآن کریم میں بسم اللہ کا نمبر شامل کیا جاتا ہے تو پھر یہی ہے۔بسم اللہ کے بغیر ۴۴، ۴۵ اور ۶ ۴ نمبر ہوگا۔