خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 67
خطبات طاہر جلد ۹ 67 خطبه جمعه ۲ فروری ۱۹۹۰ء جس قوم میں سارے قربانی کرنے والے لوگ موجود ہوں اس قوم کو کوئی جھوٹا نہیں کہہ سکتا ہے۔( خطبه جمعه فرموده ۲ فروری ۱۹۹۰ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیات تلاوت کیں: يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّ كَثِيرًا مِّنَ الْأَحْبَارِ وَالرُّهْبَانِ لَيَأْكُلُونَ أَمْوَالَ النَّاسِ بِالْبَاطِلِ وَيَصُدُّونَ عَنْ سَبِيلِ اللهِ وَالَّذِينَ يَكْنِزُونَ الذَّهَبَ وَالْفِضَّةَ وَلَا يُنْفِقُونَهَا فِى سَبِيلِ اللهِ فَبَشِّرُهُمْ بِعَذَابِ اَلِيْهِ يَوْمَ يُحْيِي عَلَيْهَا فِي نَارِ جَهَنَّمَ فَتُكُوى بِهَا جِبَاهُهُمْ وَجُنُوبُهُمْ وَظُهُورُهُمْ هَذَا مَا كَنَزْتُمْ لِأَنْفُسِكُمْ فَذُوقُوا مَا كُنْتُمْ تَكْثِرُونَ (التوبه (۳۴-۳۵) پھر فرمایا: یہ دو آیات جو میں نے آپ کے سامنے تلاوت کی ہیں۔ان کا ترجمہ یہ ہے کہ اے لوگو ! جو ایمان لائے ہو، یقیناً بہت سے احبار اور رہبان یعنی پیر اور فقیر ایسے ہیں۔لَيَأْكُلُونَ أَمْوَالَ النَّاسِ بِالْبَاطِلِ کہ وہ لوگوں کا مال باطل کے ذریعے کھاتے ہیں۔وَيَصُدُّونَ عَنْ سَبِيلِ اللهِ اور مذہبی راہنما ہونے کے باوجود خدا تعالیٰ