خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 2
خطبات طاہر جلد ۹ 2 خطبه جمعه ۵/جنوری ۱۹۹۰ء کہ اول تو ان آیات میں میرے لئے ایک اشکال پایا جاتا ہے اور اس کا حل چاہتا ہوں۔دوسرے ان کی ترتیب میں اور ان کے مضمون کے باہمی تعلق میں مجھے کوئی ایسی بات معلوم ہوتی ہے جو بہت گہری ہے اور جس کی طرف جماعت کو توجہ دلانی چاہئے لیکن میں اس مضمون کو پانہیں سکا۔لیکن یہ احساس مجھے ضرور ہوتا ہے کہ اس میں کچھ ایسا اعلیٰ مضمون بیان ہوا ہے جو جماعت کے سامنے پیش ہونا چاہئے۔اس لئے میں صرف خط کے ذریعہ اس کا جواب نہیں چاہتا بلکہ یہ چاہتا ہوں کہ اگر موقع میسر آئے تو کسی خطبے میں ان آیات کو اپنے خطبے کا موضوع بنالیں۔دودهد۔جو اشکال ان کے ذہن میں تھا، اس کی طرف جب میں ترجمہ کر چکوں گا تو پھر میں آپ کو متوجہ کروں گا۔پہلے میں ان آیات کا ترجمہ پیش کرتا ہوں۔پھر اس کے بعد جو سوال اٹھایا گیا ہے اس پر روشنی ڈالوں گا۔ترجمہ یہ ہے کہ وَإِنَّ لَكُمْ فِي الْأَنْعَامِ لَعِبْرَةً اے بنی نوع انسان !تمہارے لئے ینے والے جانوروں میں یا چوپایوں میں ایک عبرت ہے۔ایک ایسی بات ہے جس سے تمہیں سبق حاصل کرنا چاہئے۔اِنَّ لَكُمْ فِي الْأَنْعَامِ لَعِبْرَةً تُسْقِيكُمْ مِمَّا فِي بُطُونِه هم تمہیں پلاتے ہیں اس چیز سے جو ان کے پیٹوں میں ہے۔مِنْ بَيْنِ فَرْثٍ وَدَمٍ لَّبَنَّا خَالِصًا سَا بِغا للشربينَ جو گوبر اور خون کے درمیان پیدا ہونے والی چیز ہے۔جسے دودھ کہا جاتا ہے اور وہ بہت ہی اچھا ہے مزے کے لحاظ سے بھی اور صحت کے لحاظ سے بھی۔پھر فرمایا : وَمِنْ ثَمَرَتِ النَّخِيْلِ وَالْأَعْنَابِ تَتَّخِذُونَ مِنْهُ سَكَرًا وَرِزْقًا حَسَنًا اور تمہارے لئے اس بات میں بھی ایک عبرت ہے کہ ہم نے جو پھل تمہارے لئے پیدا کئے ہیں مثلاً کھجور اور انگور۔ان سے تم شراب بھی بناتے ہو جس سے نشہ پیدا کرتے ہو اور رزق حسنہ بھی اسی سے حاصل کرتے ہو۔اِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً لِقَوْمٍ يَعْقِلُونَ اس بات میں صاحب عقل لوگوں کے لئے ایک بہت بڑا نشان ہے۔وَاَوْحَى رَبُّكَ إِلَى النَّحْلِ اور تیرے رب نے شہد کی مکھی کی طرف وحی فرمائی۔أَنِ اتَّخِذِى مِنَ الْجِبَالِ بُيُوتًا کہ تو اپنا مکان پہاڑوں پر بنایا اپنے مکان تم پہاڑوں پر بناؤ اور درختوں پر اور ان بیلوں پر جن کو اونچی جگہوں پر چڑھایا جاتا ہے۔پھر ہر قسم کے پھلوں سے تم رزق حاصل کرو کچھ کھاؤ۔فَاسْلُكِي سُبُلَ رَبِّكِ ذُلُلا اور خدا کی مقرر کردہ را ہوں پر عاجزانہ حرکت کرو۔اطاعت کے ساتھ ان راہوں پر چلو جو خدا تعالیٰ نے تمہارے لئے مقررفرمائی