خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 1 of 845

خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 1

خطبات طاہر جلد ۹ 1 خطبہ جمعہ ۵/جنوری ۱۹۹۰ء شہد کی مکھی کی طرح وحی کے تابع عجز وانکساری اختیار کریں اور اپنی سوچوں کا نچوڑ خلیفہ وقت کو پیش کرتے رہیں (خطبه جمعه فرموده ۵/جنوری ۱۹۹۰ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیات قرآنی تلاوت کیں : وَإِنَّ لَكُمْ فِي الْأَنْعَامِ لَعِبْرَةً تُسْقِيكُمْ مِمَّا فِي بُطُونِهِ مِنْ بَيْنِ فَرْثٍ وَدَمٍ تَبَنَّا خَالِصًا سَا بِنَّا لِلشَّرِبِينَ وَمِنْ ثَمَاتِ النَّخِيلِ وَالْأَعْنَابِ تَتَّخِذُونَ مِنْهُ سَكَرًا وَرِزْقًا نَا اِنَّ فِي ذلِكَ لَآيَةً لِقَوْمٍ يَعْقِلُوْنَ وَأَوْحَى رَبُّكَ إِلَى النَّحْلِ أَنِ اتَّخِذِى مِنَ الْجِبَالِ بُيُوتًا وَمِنَ الشَّجَرِ وَ مِمَّا يَعْرِشُونَ ثُمَّ كُلِي مِنْ كُلِّ الثَّمَرَاتِ فَاسْلُكِي سُبُلَ رَبِّكِ ذُلُلاً يَخْرُجُ مِنْ بُطُونِهَا شَرَابٌ مُّخْتَلِفٌ أَلْوَانُهُ فِيهِ شِفَاء لِلنَّاسِ اِنَّ فِي ذُلِكَ لَآيَةً لِّقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ پھر فرمایا:۔(النحل : ۶۷-۷۰ ) یہ آیات کریمہ جن کا آج کے خطبے کے لئے میں نے انتخاب کیا ہے، ان کو آج کے خطبے کا موضوع بنانے کی طرف ایک دوست کے خط نے توجہ دلائی ہے۔کچھ عرصہ پہلے انہوں نے مجھے لکھا