خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 688 of 845

خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 688

خطبات طاہر جلد ۹ 688 خطبہ جمعہ ۱۶ نومبر ۱۹۹۰ء جماعت احمدیہ قبضہ کر سکتی ہے۔مگر ہمیں کسی عددی غلبے کی ضرورت نہیں۔ہم ایسے عددی غلبے کے منہ پر تھوکتے بھی نہیں جس کے نتیجے میں قومیں قوموں سے نفرت کرنے لگیں اور امن جو ہے وہ جنگ کی آگ میں تبدل ہو جائے۔اس لئے جماعت احمدیہ کا نظریہ بالکل مختلف نظریہ ہے ہمیں آج اگر غلبہ نصیب نہیں ہوگا تو دوسو سال کے بعد نصیب ہو جائے گا۔چارسوسال ، ہزار سال کے بعد ہو جائے گا۔لیکن وہ غلبہ نصیب ہوگا جو محمدرسول ﷺ کا غلبہ ہے۔آپ کے خلق کا غلبہ ہے۔آپ کی تعلیم کا غلبہ ہے جو قرآن کا غلبہ ہے۔اسی غلبے کی ہمارے ذہنوں میں اور ہمارے دلوں میں قدرو قیمت ہے۔باقی غلبے تو ظلم اور سفاکی کے غلبے ہیں شیطانیت کے غلبے ہیں، ہمیں ان میں کوئی د پیسمی نہیں بلکہ ہم ان کو مٹانے کے لئے پیدا کئے گئے ہیں۔ان سے ٹکرانے کے لئے ، ان سے تصادم کرنے کے لئے کھڑے کیا گیا ہے۔پس یہ جو نسلی تفریقیں ہیں یہ امریکہ میں شمال میں بھی ملتی ہیں اور جنوب میں بھی ملتی ہیں۔وہاں کے، ریڈ انڈینز کا جہاں تک تعلق ہے وہ تو عملا صفحہ ہستی سے مٹائے جاچکے ہیں لیکن جنوبی امریکہ میں ریڈ انڈینز بڑی بھاری تعداد میں موجود ہیں بلکہ Latin یعنی لاطینی قوموں کے مقابلے پر بہت سے ممالک میں بھاری اکثریت میں موجود ہیں۔اس کے باوجود ان کو اس طرح دبایا جا رہا ہے، اس طرح ان کے حقوق سلب کئے جا رہے ہیں کہ اس کے نتیجے میں دن بدن ان کے اندر تشدد کا رجحان بڑھ رہا ہے۔اپنا انتقام لینے کے لئے ان کے اندر ایسی تحریکات چل رہی ہیں جس کے نتیجے میں آج نہیں تو کل وہاں کئی قسم کے دھماکے ہوں گے اور جو دھما کہ خیز رجحانات ہیں جن کے نتیجے میں جگہ جگہ بم چلائے جاتے ہیں معصوم شہریوں کی زندگی لی جاتی ہے۔امن عامہ کو برباد کیا جاتا ہے۔اس کو آپ باہر بیٹھے جتنا مرضی Condemn کریں، نفرت کی نگاہ سے دیکھیں ، اس کے خلاف تقریریں کریں جب تک ان وجوہات کی طرف متوجہ نہیں ہوتے جو یہ باتیں پیدا کرتی ہیں اس وقت تک اس قسم کی Large Scale، وسیع پیمانے پر Condemnation سے اور ان پر تنقید کرنے سے تو یہ مسائل حل نہیں ہوں گے۔پس نسلی تفریقوں کے نتیجے میں جو خطرات ہیں وہ بھی ساری دنیا میں جگہ جگہ پھیلے پڑے ہیں۔یوگو سلاویہ میں دیکھیں چھ Republics ہیں اور ان چھ ریپبلک میں سے ہر ایک،ایک دوسرے سے غیر مطمئن اور ایک دوسرے سے دور بھاگنے کے لئے کوشش کر رہی ہیں۔دو خود مختار Republics ہیں جو