خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 689
خطبات طاہر جلد ۹ 689 خطبه جمعه ۱۶ نومبر ۱۹۹۰ء کیتھولک مذہب سے تعلق رکھنے والے ہیں اور باوجود اشتراکیت کے لمبے دور کے کیتھولیزم Catholicism وہاں آج تک بڑی قوت سے موجود ہے یعنی سیاسی حیثیت میں قوت کے ساتھ موجود ہے مذہبی حیثیت سے پتا نہیں کس حد تک موجود ہے۔ان میں سلوویکیا (Slovekia) اور کروشیا (Croatia) یہ دو بڑی بڑی ریپبلکس ہیں جو سب سے زیادہ امیر بھی ہیں ان کے اندر جو علیحدگی پسندی کے رجحانات ہیں یہ بڑے نمایاں ہو رہے ہیں۔جنوب میں سربیا Serbia مسلمان اکثریت کا علاقہ ہے اور اسی طرح ایک اور علاقہ ہے غالباً کسووو یا اس قسم کے نام ہیں ، مجھے کچھ صحیح تلفظ یاد نہیں مگر Albanian speaking جو بھی علاقے ہیں ان کی بھاری اکثریت مسلمانوں کی ہے پس وہاں مذہب جمع قومیت اور سابق میں ان کے ساتھ ظالمانہ سلوک ، یہ چیزیں مل کر ان کو آزادی پر انگیخت کر رہے ہیں اور وہاں بھی تحریکات پیدا ہو رہی ہیں اور اس وقت یوگوسلاویہ کی مرکزی حکومت کو ان مسلمان علاقوں سے ایسے خطرات محسوس ہورہے ہیں کہ ان پر دن بدن زیادہ بختی ہورہی ہے اور باہر سے لوگوں کے لئے وہاں جانا اور زیادہ مشکل ہوتا چلا جا رہا ہے۔باقی جگہ نسبتا آزادی ہے ابھی ہم نے حال ہی میں ایک مرکزی وفد وہاں بھیجوایا تھا۔ایک بڑی کتابوں کی نمائش میں شرکت کے لئے۔تو انہوں نے بتایا کہ وہاں مسلمان علاقوں میں وہ نہیں جا سکے لیکن دوسرے علاقوں میں جہاں کچھ مسلمان بستے ہیں ان سے ان کا رابطہ ہو سکا۔وجہ یہ تھی کہ وہاں آجکل بڑی سختی کی جارہی ہے۔سپین میں علاقائی تفریق اور اس کے نتیجے میں بموں کے دھما کے ایک لمبے عرصے سے جاری ہیں اور وہ تنازعات ایسے ناسور کی شکل اختیار کر چکے ہیں جو مستقل رہتا ہی ہے۔جس طرح آئر لینڈ کا ناسور ہے۔پھر بین الاقوامی سرحدی تنازعات ہیں۔پھر ایسے تنازعات ہیں جس میں بعض قوموں نے بعض چھوٹی قوموں پر قبضہ کر لیا ہے اور ان کے علاقوں کو ہمیشہ کے لئے اپنے ساتھ ضم کر چکے ہیں۔جہاں تک پرانے تاریخی معاملات ہیں، ان کو نہ بھی چھیڑیں اور حال ہی کی باتیں دیکھیں تو بڑے بڑے خطرات امنِ عالم کو اس قسم کے اختلافات کے نتیجے میں در پیش ہو سکتے ہیں۔تنبت اور چین کا معاملہ ہے۔اب چین نے تبت پر زبر دستی قبضہ کیا ہے اور ہندوستان نے بھی شور مچایا اور کوشش کی کہ تبت سے چین کو نکال سکے لیکن چین کی غالب قوت نے ہندوستان کی ایک نہیں چلنے دی اور جو تصویریں یہاں کے ٹیلیویژ نز پر تبت کے معاملے میں دکھائی جاتی ہیں ان سے