خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 64 of 845

خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 64

خطبات طاہر جلد ۹ 64 خطبہ جمعہ ۲۶؍ جنوری ۱۹۹۰ء جائیں جو اپنی جہالت کو روشنی سمجھ رہے ہوتے ہیں جن کا دل خدا سے تعلق نہیں رکھتا اور دماغ میں بظاہر روشنی کی ایک جلا پاتے ہیں، یہ حض بہکانے والے لوگ ہیں اور ان سے آپ کو کبھی کچھ نصیب نہیں ہوگا۔ان لوگوں سے تعلق جوڑیں جن کے دماغ کی روشنی ان کو اور زیادہ خدا تعالیٰ کا مطیع کرتی چلی جاتی ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں ان لوگوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: إِنَّمَا يَخْشَى اللهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَموا (الفاطر: ۲۹) کہ بعض عالم تو ایسے بھی ہوتے ہیں جو دین سے دور ہٹ جاتے ہیں لیکن بچے عالم وہ ہیں جو اپنے علم کی وجہ سے سب سے زیادہ خدا سے ڈرتے ہیں بلکہ حقیقی طور پر ڈرنے والے علماء ہی ہوا کرتے ہیں۔پس وہ کیسا دانشور ہے جو خوف خدا سے دور ہٹتا چلا جاتا ہے۔وہ فلسفی ہے جس کے فلسفے سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے خدا تعالی کی پناہ مانگنے کی نصیحت فرمائی ہے ان لوگوں سے جو اس قسم کا خشک فلسفہ رکھتے ہیں۔بعض دفعہ میں نے دیکھا ہے کہ ایک جماعت میں جب فتنے شروع ہوتے ہیں تو اس طرح ہوتے ہیں کہ بعض عہد یداروں سے کسی کو پر خاش ہو جاتی ہے۔بعض دفعہ اور کوئی وجہ نہیں تو Clash of Personality ہوتی ہے یعنی شخصیتوں کا ایک بعد ہے ایک آدمی پسند ہی نہیں آتا وہ جو چاہے کرے بعض لوگوں کو بس وہ ذات پسند نہیں آتی۔وہ جس طرح جراثیم انتظار کر رہے ہوتے ہیں کہ بیماری کسی عضو کے اوپر پڑے تو وہ اس کے ساتھ تعلق باندھ لیں ، اس طرح وہ بظاہر خاموش بیٹھے رہتے ہیں ان کا منافقین میں شمار نہیں ہوتا لیکن جہاں کسی شخص کو ایسے عہدیدار کے خلاف پاتے ہیں جس سے ان کو نفرت ہو وہ فورا اس تک پہنچتے ہیں اور اس کے ساتھ تعلق بنا لیتے ہیں اور وہ شخص جو اس ابتلاء میں پڑتا ہے اس بیچارے کو اتنی سمجھ نہیں ہوتی کہ وہ یہ محسوس کرے کہ میں پہلے بھی تو اسی جگہ بس رہا تھا پہلے کیوں نہیں میرے لئے اس کے دل میں محبت پیدا ہوئی، کیوں اس نے تعلق نہیں باندھا۔اچانک میں اتنا محبوب کیوں ہو گیا میری کون سی خوبی اس نے دیکھی ہے سوائے اس کہ کوئی خوبی نہیں ہوتی کہ وہ اس شخص سے ناراض ہو جاتا ہے جس سے وہ ناراض ہے اور اس طرح دونوں کو ایک قدر مشترک مل جاتی ہے یعنی امیر کی ناقدری ان کی قدر مشترک ہو جاتی ہے۔ایسے لوگوں کو خاص طور پر جن کے دل میں کسی پہلو سے نظام جماعت سے یا نظام جماعت کے کسی عہدیدار سے شکوہ پیدا ہو۔ان کو میں نصیحت کرتا ہوں کہ اس شکوے کے بعد جولوگ