خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 565
خطبات طاہر جلد ۹ 565 خطبہ جمعہ ۲۱ ستمبر ۱۹۹۰ء انتظار کر رہے ہیں۔تو یہ دونوں خوا میں اب اکٹھی ہوں تو پھر صاف نظر آ جاتا ہے کہ کیا مراد ہے۔مبشر کا مغموم ہونا رخصت کے نتیجے میں ہے اور ان کی بیگم کے بھائی کا خوش ہونا ان کی آمد کے انتظار میں ہے تو اس طرح اللہ تعالیٰ جماعت کو اپنے وجود کے رنگ دکھاتا رہتا ہے اور اپنے قرب کے آثار ظاہر کرتا رہتا ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیشہ جماعت کو اس قسم کے قرب کے نشان دکھاتا رہے جس پر ان کے ایمان کی بنا ہے اور انحصار ہے جس پر در حقیقت ہمارے تقویٰ کا انحصار ہے۔صاحبزادہ مرزا منور احمد صاحب کے متعلق صرف ایک بات کہہ کر اب میں اس خطبے کو ختم کروں گا کہ ان میں جوسب سے زیادہ حسین پہلو تھا وہ خلافت سے ان کا عشق اور وفا کا پہلو تھا۔ایسی حیرت انگیز محبت ان کو خلافت سے تھی اور اس کا احترام ملحوظ تھا کہ جب وہ ملتے تھے تو جس محبت اور خلوص سے ملتے تھے میں شرم سے پانی پانی ہو جاتا تھا۔بعض دفعہ طبیعت پر بوجھ ہوتا تھا کہ اب یہ سب کے سامنے آکر اس طرح اظہار کریں گے تو میرا کیا حال ہوگا۔بڑے بھائی تھے اور اس سے پہلے کی زندگی میں وہ ناراض بھی ہوا کرتے تھے۔ان کا بالکل اور رنگ کا تعلق تھا لیکن جب سے خدا تعالیٰ نے خلافت کا منصب عطا کیا ان کی کیفیت ہی بدل گئی اور سب بھائیوں میں میں نے اس پہلو سے سب سے زیادہ ان میں امتیاز دیکھا ہے۔ایک غیر معمولی امتیازی شان پائی ہے تو اللہ تعالیٰ انہیں غریق رحمت فرمائے اور ان کی اولاد کو بھی یہ نیکیاں زندہ رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔کیا کیا صورتیں ہیں جو خاک میں پنہاں ہوگئی ہیں یا ہو رہی ہیں۔یہ صورتیں پچھلی صدی نے پیدا کی تھیں خدا کرے کہ اگلی صدی میں ان کے پسماندگان کی گل و لالہ کی شکل میں ان کی خوبیاں زندہ رہیں اور اگلی صدی ان بزرگوں کا یہ ورثہ پائے اور پھر ان کے پنہاں ہونے کے بعد نئے لالہ وگل پھوٹتے رہیں۔خدا کرے کہ یہ سلسلہ دوام اختیار کرے اور ہمیشہ اچھی نسلیں ، اچھی نسلیں پیچھے چھوڑ کر جانے والی ہوں۔خطبہ ثانیہ کے دوران حضور انور نے فرمایا: ایک اور دوست کا میں ذکر کرنا چاہتا تھا جو میں نے کہا تھا تین کا میں کروں گا، وہ بھول گیا۔وہ جماعت انگلستان کے ایک انگریز نو مسلم ہیں مسٹر Bill Nedges یہ ہارٹلے پول کے رہنے والے تھے اور معمر بزرگ تھے جن کی بیگم نے سب سے پہلے بیعت کی اور بہت ہی نیک خاتون ہیں اور بے حد تبلیغ کا شوق ہے اور ان کی تبلیغ کے نتیجے میں پھر ان کا بیٹا بھی احمدی ہوا ، ان کے خاوند بھی