خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 531
خطبات طاہر جلد ۹ 531 خطبه جمعه ۱۴ ستمبر ۱۹۹۰ء ہجرت کے معاملہ میں سچائی کے اعلیٰ معیار اپنا ئیں اور جھوٹ سے مکمل اجتناب کریں ، باخدا داعی اللہ بنیں۔( خطبه جمعه فرموده ۱۴ رستمبر ۱۹۹۰ء بمقام بیت Nunspeet ہالینڈ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا: آج ہی مغربی جرمنی سے میں ان کے خدام الاحمدیہ کے اجتماع اور دیگر پروگراموں میں شرکت کے بعد یہاں پہنچا ہوں۔جیسا کہ میری آواز سے آپ کو معلوم ہو چکا ہوگا کہ میرا گلا اکثر تو مغربی جرمنی نے استعمال کر لیا ہے جو کچھ تھوڑا سا بچا ہے اس سے میں کوشش کروں گا کہ چند باتیں آپ سے بھی کروں۔مغربی جرمنی کا اجتماع خدا کے فضل سے ایک بہت ہی بڑا اور عظیم الشان اجتماع تھا۔یہاں تک کہ ربوہ سے آئے ہوئے بعض مہمانوں نے یہاں تک کہا کہ ربوہ کی یاد تازہ ہو رہی ہے اور یہ کہتے کہتے ان کی آنکھیں اشکبار ہو گئیں۔امر واقعہ یہ ہے کہ وہاں کی جماعت کو خدا کے فضل سے یورپ میں یہ امتیاز حاصل ہو گیا ہے کہ سب سے زیادہ پاکستان کے تربیت یافتہ اور عدم تربیت یافتہ خدام مغربی جرمنی کے حصے میں آئے ہیں اور اس کی ایک بڑی وجہ وہاں کی عدلیہ کا بہت ہی احسان والا رویہ ہے جو جماعت احمدیہ سے وہ برتتی ہے۔بارہا مجھ سے بھی وہاں کے عدلیہ کے جوں نے ملاقاتیں کیں اور اس سفر میں بھی ملاقاتیں کیں۔ان میں جو خصوصی بات میں نے دیکھی وہ یہ تھی کہ صرف عام دنیاوی طریق پر خالصہ قانون کے تابع وہ فیصلے نہیں کرنا چاہتے بلکہ چونکہ یہ انسانی حقوق کا معاملہ ہے