خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 530 of 845

خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 530

خطبات طاہر جلد ۹ 530 خطبہ جمعہ ۷ ستمبر ۱۹۹۰ء بولتے ہیں اور پھر وہ حیران ہو جاتے ہیں کہ جن خطرناک نتائج کو قبول کرنے کے ارادے سے انہوں نے سچ بولا تھا وہ خطرناک نتائج اس طرح ٹل جاتے ہیں جیسے ان کا وجود ہی کوئی نہیں۔خدا تعالیٰ غیب سے ان کی حفاظت فرماتا ہے۔پس سچ بولنا ہے خواہ خدا لازماً حفاظت فرمائے یا نہ فرمائے ، اس کا نام تو حید ہے۔یہ کوئی شرط یا سودا بازی نہیں ہے لیکن میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ سچ کی پناہ گاہیں یقیناً سچی ہیں اور انسان سچ کی پناہ لینے کے نتیجہ میں اکثر صورتوں میں امن میں آجاتا ہے اور جھوٹ کی پناہ گاہیں یقیناً جھوٹی ہیں اور اکثر جھوٹ کی پناہ عارضی ہوتی ہے اور سرسری ہوتی ہے اور فی الحقیقت جھوٹ آپ کو کسی خطرے سے بچ نہیں سکتا کیونکہ جھوٹ کی پناہ بھی جھوٹ ہوا کرتی ہے۔پس اگر عقلِ سلیم اختیار کرنی ہے، گہرے طور پر حالات کا جائزہ لینا ہے تو اس کے سوا چارہ ہی کوئی نہیں۔خدا کی خاطر کریں یا بالآخر اپنی خاطر کریں، بچنا ہے تو بیچ کی پناہ گاہوں میں بچ سکتے ہیں۔اگر ہلاک ہونا ہے تو پھر جھوٹ کی پناہ گا ہیں آپ کے لئے کھلی پڑی ہیں۔بے شک انہیں اختیار کرتے رہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ ہم پوری گہرائی کے ساتھ اور بار یک نظر کے ساتھ سچائی پر قائم ہو جا ئیں اور بڑے سے بڑے ابتلاء میں بھی کسی جھوٹے خدا کی پناہ میں نہ آئیں اور یہ فیصلہ کریں کہ توحید کے سائے میں مرنا بہتر ہے بہ نسبت جھوٹ کے سائے کی بظا ہر زندگی کے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔(آمین )