خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 510 of 845

خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 510

خطبات طاہر جلد ۹ 510 خطبه جمعه ۳۱ / اگست ۱۹۹۰ء مشرقی دنیا میں رشوت ستانی عام ہے اور اپنی طاقت کا ناجائز استعمال اور طاقت سے ناجائز استفادہ ایک عام بیماری ہے۔چنانچہ وہاں اگر آپ غور سے دیکھیں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ بھاری تعداد میں طالب علم اس نیت کے ساتھ بعض Professions کو اختیار کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنے بڑوں کو دیکھا ہوا ہوتا ہے کہ اس Professions میں جا کر انہوں نے اس طرح دنیا کی کمائی اور اس طرح وہ بڑے بڑے محلات بنانے میں کامیاب ہو گئے اور ایک اعلیٰ قسم کی زندگی بسر کرنے میں کامیاب ہوئے۔اگر فوج کا کردار گندا ہو مثلاً ، اور فوجی افسر بننے کا مطلب یہ ہو کہ بڑے بڑے پلاٹ ملیں گے، دنیا کی رعایتیں ملیں گی اور انسان اپنی من مانی کارروائی کر سکے گا اور قانون کی دست برد سے بالا رہے گا اگر یہ منظر کوئی قوم پیش کر رہی ہو یا کسی قوم کی فوج پیش کر رہی ہو تو فوج میں جانے والے جو بچے ہیں ان کی نیتوں میں شروع میں ہی یہ فتور داخل ہو جاتا ہے۔وہ اس نیت سے فوج میں نہیں جاتے کہ ہم اپنی جانیں پیش کریں گے اور ملک کے دفاع کی خاطر یہ یہ قربانیاں کریں گے اور اس طرح اپنی قوم کی عزت بچانے کے لئے اپنی عزتیں مٹادیں گے بلکہ شروع سے ہی نیت یہ ہوتی ہے کہ جب ہم بڑے ہوں گے اور فوجی افسر بنیں گے تو اسی طرح ہی ہم قوم کے اموال پر قابض ہو جائیں، قوم کی عزتوں پر قابض ہو جائیں گے، قوم کے وقار پر قابض ہو جائیں گے جس طرح وہ لوگ جو ہمیں دکھائی دے رہے ہیں انہوں نے قوم کے ساتھ سلوک کیا تو وہ بداعمالیاں جو قوم پر غالب آجائیں وہ قوم کے حال پر ہی غالب نہیں آیا کرتیں بلکہ قوم کے مستقبل پر بھی غالب آجاتی ہیں اور بد بچے دیتی ہیں۔پس وہ نیتیں جو بد اعمال پیدا کرتی ہیں بعد میں بد اعمال کے نتیجے بھی بد نیتوں کی صورت میں پیدا ہوتے ہیں اور ان کے نتیجے میں پھر نئے بد اعمال پیدا ہوتے ہیں۔تو بدیوں کے فروغ کا ایک بہت ہی خطرناک سلسلہ چل پڑتا ہے جس کو روکنا پھر انسان کی طاقت میں نہیں رہتا اور یہ عجیب بات ہے کہ دنیا میں تیزی کے ساتھ فروغ پانے والی چیزیں بدیاں ہیں۔نیکی بھی فروغ پاتی ہے لیکن آہستگی کے ساتھ اور پاؤں جما کر۔بدی بہت تیزی کے ساتھ فروغ پکڑتی ہے۔چنانچہ آپ دیکھیں کہ دنیا میں زندگی کی مختلف قسم میں سب سے زیادہ تیزی سے بڑھنے والی چیز بکٹیر یا ہیں۔وہ جراثیم جو زندہ چیزوں کی صحت پر حملہ کرتے ہیں اور دنیا کے ہر جانور، ہر سبزی اور ہر نوع کی مخلوقات سے ان کا تعلق