خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 485 of 845

خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 485

خطبات طاہر جلد ۹ 485 خطبه جمعه ۲۴ راگست ۱۹۹۰ء خلیج کے بحران پر حقیقت افروز تبصرہ اسلامی دنیا کی ترقی اور امن مسیح محمدی کی دعاؤں پر منحصر ہے ( خطبه جمعه فرموده ۲۴ راگست ۱۹۹۰ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا: گزشتہ کئی صدیوں سے شرق اوسط کا علاقہ مسلسل انحطاط کا شکار ہے اور جنگوں اور بے چینیوں اور بدامنی اور کئی قسم کے کروب میں اور دکھوں اور تکلیفوں میں مبتلا رہا ہے لیکن گزشتہ چالیس سال سے خصوصیت کے ساتھ ان تکلیفوں اور بے چینیوں اور دکھوں میں اضافہ ہوا بلکہ ہوتا چلا جارہا ہے۔اس کی وجوہات معلوم کرنا کچھ مشکل نہیں لیکن معلوم ہونے کے باوجود ان وجوہات پر نہ مشرق کی توجہ ہے نہ مغرب کی توجہ ہے۔امر واقعہ یہ ہے کہ گزشتہ چالیس سال کے دور میں جتنی باراس علاقے کا امن پارہ پارہ ہوا اور اس کے نتیجے میں عالمی امن کو صدمے کے احتمالات پیدا ہوئے اتنی ہی بار اس کے نتیجے میں جو رد عمل مغرب نے دکھایا وہ آئندہ ایسے ہی خطرات پیدا کرنے والا رد عمل تھا اور ایسے ہی خطرات کو بڑھانے والا رد عمل تھا ان کو دور کرنے والا نہیں تھا اور ہر ایسے تجربے سے گزرنے کے بعد شرق اوسط میں بسنے والے مسلمان عربوں نے جو ردعمل دکھایا وہ وہی رد عمل تھا جس کے نتیجہ میں وہ پہلے بارہا نقصانات اٹھا چکے تھے اور بارہا اپنی تکالیف میں اضافہ کر چکے تھے۔پس بار بار کے تجارب سے گزرتے ہوئے ، بار بار انہی نتائج تک پہنچنا جو پہلی مرتبہ بھی غلط ثابت ہو چکے ہیں یہ دانشوروں کا کام نہیں لیکن بظاہر دونوں طرف دانشور بھی موجود ہیں اس لئے کچھ اور وجہ ہے جس کی بناء