خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 417
خطبات طاہر جلد ۹ 417 خطبہ جمعہ ۲۰ جولائی ۱۹۹۰ء روٹی کی ذراسی بھی اونچ نیچ کو برداشت نہیں کرتے اس لئے ہوسکتا ہے وہ روٹی جب باہر نکلے تو بعض لوگوں کے لئے کچھ مشکلات پیدا کرے۔جو نئی بات ہے وہ روٹی کو گرم کرنے کا نظام ہے۔روٹی کوگرم کرنے کے لئے اس دفعہ ہم نے ایک طریق سوچا ہے اُس پر عمل ہو گا۔ہوسکتا ہے پہلی دفعہ ہونے کی وجہ سے وہ پوری طرح صحیح کام نہ کرے۔تو جو روٹی پہنچے گی بعض دفعہ وہ ٹھنڈی بھی ہوسکتی ہے اندر سے اور ٹھنڈی ہونے کی وجہ سے یہ وہم ہوگا کہ شاید خراب ہو، بعض دفعہ جلدی میں گرم کرنے کے نتیجے میں بعض حصوں پر سطحی طور پر جلن کے آثار بھی ہوں اور سیاہی پیدا ہو جاتی ہے تو یہ میں مطلع کرنا چاہتا ہوں کہ اُس روٹی میں کوئی بنیادی خرابی نہیں ہے۔بہت اچھی روٹی ہو گی انشاء اللہ لیکن اگر کچھ ٹھنڈی ہو جائے اور اگر مہمان گھر میں ٹھہرے ہوئے ہیں تو وہ گھر میں گرم کر سکتے ہیں۔اگر پسند نہیں آئی تو بجائے پھینکنے کے جہاں روٹیاں گرم ہو رہی ہیں وہاں لے جائیں اور اپنی روٹیاں دوبارہ گرم کروالیں۔بے تکلفی سے گھر یلو رنگ میں اگر آپ گزارہ کرنے کی کوشش کریں تو خدا کے فضل سے انتظامات میں بہت سہولت پیدا ہو جاتی ہے۔ایک اور بات جو کارکنان کے لئے بھی ضروری ہے اور مہمانوں کے لئے وہ یہ ہے کہ جہاں بھی نظام جاری ہو وہاں Friction ضرور پیدا ہوتی ہے کسی رنگ میں۔یعنی جب موٹر چلتی ہے تو اُس کے پیسے ، اُس کے کل پرزے جو حرکت کرتے ہیں ایک دوسرے کے قریب سے گزرنے سے گرمی پیدا ہوتی ہے اور ذراسی بھی کسی ایک جگہ خرابی پیدا ہو تو ایک پُرزے کا دوسرے پر جھکاؤ بہت تیز گرمی پیدا کرتا ہے پھر یعنی وہ رگڑنے لگ جاتے ہیں۔اس نظام کا بالکل اسی طرح انسانی نظام سے بھی تعلق ہے۔انسانی انتظامات میں بھی بہترین نظام وہ ہوتا ہے جہاں ایک دوسرے سے رگڑ کر نہ چلیں اپنے اپنے دائرہ کار میں حرکت کریں۔اُس سے جو گرمی ہوتی ہے وہ قابل برداشت رہتی ہے۔یعنی قرب میں حرکت کے نتیجے میں گرمی ضرور پیدا ہوتی ہے لیکن جہاں اپنا ( حلقہ عمل )Orbit اپنا کوئی پرزہ چھوڑ دے یعنی جس مدار پر حرکت کرنے کے لئے بنایا گیا ہے اُس مدار سے ذرا سا بھی ہٹ جائے تو اُس سے پھر گرمی پیدا ہوتی ہے اور یہ گرمی اگر اس کا پہلے سے ہی انتظام نہ کیا جائے اور پیش بندیاں نہ کی جائیں تو اچانک سارے نظام کو بھی خراب کر سکتی ہے اور موٹر وغیرہ میں جو جدید مشینیں ہیں اُن میں Lubrication کا نظام ہے جو یہ پیش بندیاں کرتا ہے اور روز مرہ کی عام گرمی کو بھی کم