خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 415
خطبات طاہر جلد ۹ 415 خطبہ جمعہ ۲۰ ؍ جولائی ۱۹۹۰ء ہو جاتا ہے۔اب ایسے موقع پر ضروری تھا کہ فوری طور پر اس کی اطلاع مجھے بھجوائی جاتی۔پرائیویٹ سیکر یٹری ہر وقت مہیا رہتا ہے اور بہت سے رستے ایسے ہیں جن کے ذریعے بلا تاخیر اطلاع بھجوائی جاسکتی ہے تا کہ اُس کی روک تھام کی جاتی۔نہ صرف یہ کہ مجھے اطلاع نہیں کی گئی بلکہ سارا جلسہ وہ صاحب دل میں اس بات کو پکاتے رہے اور پھر لاہور جا کے وہ پھوڑا پھوٹا اور پھر سب جگہ بدنامیاں شروع ہر گئیں کہ جی یو کے کی جماعت ایسی ہے حالانکہ یو کے کی جماعت ایسی نہیں ہے، بڑی مخلص جماعت ہے۔غیر معمولی قربانی کرنے والی ہے، جتنے مہمان نوازی کے سامان یہاں مہیا ہیں وہ اُس سے بہت زیادہ ربوہ والوں کو یا پاکستان یا ہندوستان کے لوگوں کو مہیا ہوتے ہیں کیونکہ یہاں رہن سہن کا طریق اور ہے۔ٹائیٹ ایک ہے سارے گھر میں یا دو بھی ہوں تو پھر بھی بمشکل گھر کی ضرورت پوری کرتے ہیں تو ایسی جگہوں پر جب مہمانوں کا بوجھ پڑتا ہے پھر نو کر کوئی نہیں نوکر کا نظام کوئی نہیں ہے گھر والوں کو غیر معمولی محنت کرنی پڑتی ہے۔یہ سارے کام جو یو۔کے نے گزشتہ بہت سے سالوں سے بڑی ذمہ داری اور بڑی وفا اور بڑی محبت کے ساتھ سرانجام دیئے ہیں یہ ایک طرف اور ایک ڈھنڈورا پیٹنے والا ایک طرف جو جس مجلس میں بیٹھا اُس نے کہ دیا یوں کے کی جماعت وہ تو مہمانوں کو بٹھاتے ہیں اور پیسے چارج کرتے ہیں تو بڑا ظلم ہے جب مجھے چونکہ جماعت میں یہ نظام بھی ساتھ جاری ہے کہ خطوں میں مجھ سے ساری باتیں کرتے رہتے ہیں اور خدا کے فضل سے چونکہ مجھے کثرت سے روزانہ خط پڑھنے کی توفیق ملتی ہے اس لئے دنیا کے کونے کونے میں جو باتیں ہورہی ہیں اُن کی اطلاعیں پہنچ رہی ہوتی ہیں۔تو جب لاہور سے مجھے کسی نے بتایا کہ فلاں شخص نے مجھ سے یہ بات کی ہے تو فوری طور پر میں نے وہاں کے نظام کو بھی جھنجوڑا اور یہاں بھی تحقیق کی تو پتا چلا کہ واقعہ ہوا تو تھا لیکن ایک انفرادی واقعہ ہوا ہے اُس کی وجہ سے جماعت کو بدنام کرنے کا حق انہیں نہیں۔اسی طرح بعض دفعہ روٹی کے متعلق شکایت پیدا ہو جاتی ہے اور ہمیشہ سے ہوتی ہے کیونکہ اتنے بڑے مہمانوں کے لئے ہمارے مزاج کی روٹی پکانا کوئی آسان کام نہیں ہے اور انتظامات میں Break downs بھی ہو جاتے ہیں یہ تو کوئی ایسی بات نہیں ہے لیکن بعض دفعہ اتفاقی حادثہ نہیں بلکہ مسلسل ایک چیز خراب بن گئی ہوتی ہے مثلاً روٹی کچی اُتر رہی ہے تو کچی اترتی چلی جارہی ہے یا جل رہی ہے تو جلتی چلی جارہی ہے۔ایسے موقع پر اگر بروقت اطلاع نہ دی جائے تو بہت نقصان ہوتا