خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 412
خطبات طاہر جلد ۹ 412 خطبہ جمعہ ۲۰ ؍ جولائی ۱۹۹۰ء تیاری کر چکے ہیں اور جو میں نے آج صبح اسلام آباد یو کے کی رپورٹ منگوائی تو پتا چلا کہ اکثر خیمے بھی نصب ہو چکے ہیں۔ایک حصہ انتظامات کا وہ ہے جس کے لئے کارکن آخری وقت پہ مہیا ہوتے ہیں اور عموماً معاونین اور بعض دفعہ اُن سے اوپر کے افسران بھی چونکہ لمبا عرصہ رخصت نہیں لے سکتے اس لئے بہت قریب وقت پہنچتے ہیں۔قادیان اور ربوہ میں بھی دستور ہوا کرتا تھا کہ ان کی جو ڈیوٹی شیٹ ہے وہ لمبا عرصہ پہلے چھپ جایا کرتی تھی اور ایک ریہرسل کر کے اُن کی حاضری کا پہلے جائزہ لیا جاتا تھا۔مگر وہاں چونکہ سکول بھی اور کالج بھی اور دفتر بھی جماعت کے اپنے نظام کے تابع ہوا کرتے تھے اس لئے کوئی دقت نہیں تھی۔انگلستان جیسی جماعت میں اور اسی طرح دوسری مغربی ممالک کی جماعتوں میں رخصتیں حاصل کرنے کی دقت اور سکول کے اوقات کا فرق یہ ساری چیزیں کارکنوں کے لئے وقتیں پیدا کرتی ہیں اور اُس کی وجہ سے کسی حد تک نظام کے لئے پھر دقت پیدا ہو جاتی ہے۔چنانچہ آج صبح ایک شعبہ کے انچارج نے مجھ سے ذکر کیا کہ جہاں تک ہمارے انتظامات کا تعلق ہے ہم پوری طرح تیار بیٹھے ہیں اور اب صرف معاونین کا انتظار ہے۔اس سلسلے میں پہلی نصیحت تو یہ ہے کہ افسر صاحب جلسہ یہاں کے مقامی جتنے بھی معاونین ہیں اُن کو ابھی سے جماعتوں کے ذریعے مطلع کر دیں کہ کب اُن کے آنے کی توقع کی جاتی ہے اور کہاں آ کر کس کو رپورٹ کریں تا کہ معاونین کی رپورٹ کا بھی ایک الگ انتظام ساتھ کے ساتھ جاری ہو جو پہلے یہاں جاری نہیں ہو سکا۔ربوہ اور قادیان میں تو خدا کے فضل سے یہ بڑے لمبے عرصے سے جاری ہے اور حاضری معاونین کی بھی الگ رپورٹ پہنچا کرتی تھی جب ہم جلسے کے کام کیا کرتے تھے تو اُس وقت ہمیشہ باقاعدگی سے خلیفتہ اسیح کی خدمت میں یہ رپورٹ بھیجا کرتے تھے کہ افسر جلسہ کے نظام کی طرف سے کتنے معاونین حاضر ہیں ، کتنی کمی ہے اور یہ شعبہ اپنے معاونین پر نظر رکھتے ہوئے پھر ہنگامی معاونین مہیا کرنے کا بھی ذمہ دار ہوتا ہے۔یہ بات سب کو پیش نظر رکھنی چاہئے کہ اگر کوئی کارکنوں کے سلسلے میں دقت محسوس کرتا ہے تو اُس کو فوری طور پر اس شعبہ سے رابطہ کرنا چاہئے اور اس شعبہ کا کام ہے کہ دوسرے معاونین مہیا کرے۔چنانچہ ایسے بارہا مواقع پیش آچکے ہیں قادیان میں بھی اور ربوہ میں بھی جبکہ کسی خاص شعبے کو غیر معمولی طور پر زائد کارکنان کی ضرورت پیش آئی۔ہمارے لنگر خانے میں جب میں کام کیا کرتا تھا لنگر خانے میں مجھے یاد ہے بعض