خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 387 of 845

خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 387

خطبات طاہر جلد ۹ 387 خطبہ جمعہ ۶ جولائی ۱۹۹۰ء نیچے بدترین مخلوق ہوں گے۔ان کے متعلق یہ نہیں فرمایا کہ علمائی میرے علماء علماء هم شر من تحت اديم السماء ( مشکوۃ کتاب العلم والفضل صفحہ نمبر: ۳۸) ایسے بدخلق اور گندے علماء کا میرے سے کیا تعلق؟ میں تو متقیوں کا امام ہوں۔اس لئے یہ غیر متقی جو ہیں ، ان لوگوں کے امام ہوں گے جن کے ماننے والے بھی غیر متقی تو اس جھگڑے کا حل پھر کتنا آسان ہوگیا اور کتنا واضح اور کہیں باہر پوچھنے کے لئے جانے کی ضرورت نہیں رہتی۔وہ تمام راہنما اور سردار جن کی قوم دن بدن گند میں بڑھتی چلی جا رہی ہے اور بداخلاقیوں میں بڑھتی چلی جارہی ہے اور تقویٰ سے ان کا دور کا بھی تعلق نہیں رہا۔جن میں ہر قسم کی بدی عام ہوگئی ہے، جھوٹ عام ہو گیا ہے، فساد عام ہو گیا ہے،ایک دوسرے کے حق مارے جارہے ہیں اور بچے اغواء کیئے جارہے ہیں، معصوم لوگوں کی عزتیں لوٹی جارہی ہیں۔ہر قسم کے جرائم عام ہیں اور عزت کا نشان طاقت بن چکا ہے۔جس کے پاس طاقت زیادہ ہے ، جس کے پاس جتھ زیادہ ہے جس کے ساتھی زیادہ ہیں وہی زیادہ معزز ہے اور اس کا حکم چلتا ہے۔یہ سوسائٹی منتقیوں کی سوسائٹی تو نہیں کہلا سکتی۔پس ان لوگوں کے امام جو غیر متقی ہیں وہ خود متقیوں کے امام بننے کے کیسے مستحق ہو سکتے ہیں اور یہ سارے مل کر حضرت محمد مصطفی ﷺ کی طرف منسوب ہونے کا کیا حق رکھتے ہیں کیونکہ آپ کو تو خدا نے فرما دیا کہ میں نے تجھے متقیوں کا امام بنایا ہے اور قیامت تک اس امت میں جتنے بھی متقی پیدا ہوں گے محمد مصطفی ﷺ انہیں کے رہیں گے۔چاہے دنیا سارا زور لگائے مگر ایسا نہیں کر سکے گی کیونکہ قرآن کریم کی یہ آیت ہمیشہ ان کی حفاظت فرمائے گی اور ان کا تعلق حضرت اقدس محمد مصطفی امیہ کے دامن سے مضبوط تر ہوتا چلا جائے گا کیونکہ وہ تقویٰ میں ترقی کر رہے ہوں گے۔پس اس پہلو سے اس دعا کے اس رُخ پر بھی نگاہ کریں کہ اس دعا کا بالآخر کیا انجام ہے۔اس کے دو کنارے ہیں ایک وہ جو مستقبل کی طرف چلنے کا رستہ ہے اور اس میں وہ ذُریت ہیں جو ہمیشہ ایک دوسرے کے بعد آتی چلی جائیں گی اور جن کے لئے تقوی کی آپ دعا کر رہے ہیں۔دوسرے امامت کے لحاظ سے یہ دعا ماضی پر اثر دکھاتی ہے اور حضرت اقدس محمد مصطفی عالی کی ذات تک انسان کو پہنچاتی ہے اور یہ بتاتی ہے کہ اگر تم متقی نہ بنے تو اس امام کے غلاموں میں تمہارا شمار نہیں ہوگا۔کیونکہ اسے خدا نے ہمیشہ کے لئے متقیوں کا امام بنادیا ہے۔