خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 376
خطبات طاہر جلد ۹ 376 خطبہ جمعہ ۲۹ جون ۱۹۹۰ء اپنی نیتوں کے رخ ان دعاؤں کے خلاف عمل کرنے والے ہوتے ہیں، ان کو جھٹلانے والے ہوتے ہیں۔دعا ئیں اور سمت میں ان کو لے جانے کی کوشش کرتی ہیں اور وہ دعاؤں کی مخالف سمت میں زور لگا کر آگے بڑھ رہے ہوتے ہیں۔ان کا یہ دعا کرنا کہ یہ دعائیں اڑاتے ہوئے ہمیں ان سمتوں میں لے جائیں جو تیری طرف لے جانے والے رخ ہیں یہ کیسی بے معنی اور لغو بات ہوگی حقیقت میں یہ دعا سے مذاق کرنے والی بات ہوگی۔پس خدا تعالیٰ نے ان آیات میں جو بے شمار خزانے حکمت کے مدفون فرمائے ہیں ان کو آپ ٹولیں تو آپ کو عرفان کے نئے نئے موتی ملتے چلے جائیں گے اور ان کا تربیت اولاد کے ساتھ اور تربیت قوم کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔پس اپنی اولاد میں نیکی دیکھ کر خوش ہوا کریں اور دنیا کی ترقیات کو سرسری نظر سے دیکھا کریں۔ہو جائیں تو ٹھیک نہ ہوں تو وہ غم کی بات نہیں لیکن اگر نیکی نہ ہو تو غم میں گھل جانا اور ایسی تکلیف محسوس کرنا کہ اولا در یکھ لے کہ ہمارے ماں باپ نا خوش ہو گئے ہیں اور تکلیف میں مبتلا ہو گئے ہیں۔یہ وہ جذبہ ہے جو حقیقت میں آپ کی دعاؤں کو طاقت دے گا۔وہ عمل صالح جس کے متعلق فرمایا ہے کہ کلمہ طیبہ کو رفع عطا کرتا ہے جس سے کلمہ بلند ہوتا ہے وہ یہی مضمون ہے جو بیان کیا گیا ہے کہ ہر دعا کے ساتھ اس سے تعلق رکھنے والا اس کا ایک جوڑا نیک عمل ہوا کرتا ہے۔یہ ضروری نہیں ہوتا کہ چند نیک اعمال ہوں تو سب دعا ئیں مقبول ہوں یا کسی دعا کی قبولیت کے لئے ضروری ہے کہ تمام تر نیک اعمال ہوں۔یہاں مضمون جوڑوں کا بیان ہو رہا ہے اور جیسا کہ میاں بیوی کے اچھے جوڑے جو ایک دوسرے کے مزاج سے موافقت رکھتے ہوں دنیا میں پائے جائیں یا پائے جاتے ہیں تو ساتھ ہی وہاں سکینت بھی ملتی ہے۔اسی طرح دعاؤں اور اعمال کے بعض جوڑے ہیں جہاں یہ جوڑے پائے جائیں گے وہاں قبولیت دعا کا مضمون ضرور موجود ہوگا۔پس جس قسم کی آپ دعا مانگتے ہیں اگر آپ کا عمل اس دعا سے مطابقت رکھنے والا عمل صالح ہے تو یقین رکھیں کہ ایسی دعا ضر ور رفع پائے گی کیونکہ قرآن کریم نے اس کے متعلق یہی گواہی دی ہے اور ضرور مقبول ہوگی اس لئے محض رونا اور سجدوں میں پیشانیاں رگڑنا دعاؤں کے لئے کافی نہیں ہے۔آپ کے اعمال اور رخ پر چل رہے ہوں اور سجدے اور رخ پر جارہے ہوں یہ تضاد خدا کو قبول نہیں ہے۔بعض دفعہ جن کی خواہشات ان کے نیک اعمال کے مطابق ہوں ان کو لمبی دعاؤں کی بھی احتیاج نہیں ہوتی ان کی