خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 372
خطبات طاہر جلد ۹ 372 خطبہ جمعہ ۲۹ جون ۱۹۹۰ء کی زندگی ہی نہیں بلکہ لمبے عرصے تک رہنا یا لمبی زندگی پانا بھی لفظ خالد کے تابع ہے۔اس مضمون کے اندر داخل ہے تو اس دنیا کے تعلق میں اس کے دو معنی ہوں گے ایک یہ کہ وہ میاں بیوی جو اس قسم کے ہیں اور ان کی اولاد جوان دعاؤں کا پھل ہے ان لوگوں کا گھر ہمیشہ جنت نشان بنارہے گا جنت کی آماجگاہ بنار ہے گا اور ان کی نیکیوں اور ان کی سکینت میں ایک دوام پایا جائے گا۔دوسرے یہ کہ ان کے ساتھ یہ گھر ختم نہیں ہو جائیں گے۔خُلِدِينَ فِيهَا کیونکہ جن ماں باپ نے اپنی اولاد کو بھی متقی بنالیا ہو اور ان کے لئے اس قسم کی دعائیں کرتے رہے ہوں کیسے ممکن ہے کہ خدا تعالیٰ ان کی آنکھیں بند کرنے کے بعد ان کی اولا دکو دھتکار دے پس لازم ہے کہ جنت کی یہ نشانیاں ان گھروں میں نسلاً بعد نسل چلتی رہیں گی اور مقاما کے لحاظ سے دوسرے معنی بھی اس میں پائے جاتے ہیں کہ ان کو اس دنیا میں بھی یہ جنت نصیب ہوگی اور دوسری دنیا میں بھی جنت نصیب ہو گی اور عارضی ٹھکانہ بھی ان کا جنت ہوگا اور مستقل ٹھکانہ بھی جنت ہوگا۔یعنی مرنے کے بعد پھر ان کو ہمیشگی کی وہ جنت بھی مل جائے گی جس کا تصور ہم عموماً دوسری دنیا کے تعلق میں باندھتے ہیں۔پھر فرمایا قُلْ مَا يَعْبُوا بِكُمْ رَبِّ لَوْلَا دُعَاؤُكُمْ تمہاری تمہارے رب کو کچھ بھی پرواہ نہیں اگر تمہاری دعا ئیں نہ ہوں فَقَدْ كَذَّبْتُم فَسَوْفَ يَكُونُ لِزَامًا تم نے دعاؤں کی اہمیت کو جانا نہیں ان کی بے قدری کی ہے۔اس مضمون کو بھلا بیٹھے ہو۔پس اس کے نتیجے میں جو برائیاں تمہارے حصے میں آئیں گی وہ تمہیں چمٹ جانے والی ہوں گی اور خُلدِین کے مقابل پر تر اما رکھا گیا ہے۔وہاں خوبیاں چمٹ جانے والی تھیں اور ہمیشگی اختیار کرنے والی خوبیاں تھیں۔ان لوگوں کے لئے جن کا ذکر پچھلی آیات میں گزرا ہے اور ان لوگوں کے لئے جن کا منفی ذکر پچھلی آیات میں گزرا ہے اور وہ دعا کے ذریعے اللہ تعالیٰ سے مدد نہیں مانگتے ان کے متعلق فرمایا کہ ان کی برائیاں ان کو چمٹ کر ہمیشہ ساتھ رہنے والی ہوں گی اور وہ برائیاں ان کی نسلوں میں بھی چھٹی رہیں گی اور آئندہ آنے والی نسلوں میں بھی چھٹی رہیں گی یعنی ایک بدگھر دوسرے بدگھر کو جنم دے گا۔پھر وہ نسل اگلی بدنسل کو جنم دے گی اور اس طرح یہ گندگیاں اور یہ بدیاں معاشرے میں بڑھتی چلی جائیں گی اور آئندہ نسلوں میں پھیلتی چلی جائیں گی تو اس آخری ٹکڑے میں پچھلی تمام آیات کا خلاصہ مثبت رنگ میں