خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 344
خطبات طاہر جلد ۹ 344 خطبه جمعه ۱۵ جون ۱۹۹۰ء نے احمدی ہاکی ٹیم انگلستان سے رابطہ قائم کروادیا۔دوستانے ہوئے اب ہماری ٹیم وہاں جائے گی۔تو یہ سارے سلسلے تقدیر الہی کے سلسلے ہیں جو Unfold ہو رہی ہے۔جس طرح گلاب کی پتیاں کھلتی ہیں اس طرح یہ پھول کھل رہے ہیں اور زیادہ حسین اور دلکش اور زیادہ خوشبوؤں کے ساتھ یہ کھلتے ہوئے پھول انشاء اللہ تعالیٰ روسی دنیا کو اسلام کی طرف مائل کریں گے۔و مسیح ہندوستان میں“ کا ترجمہ ہورہا ہے اور جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے باقی تراجم بھی ہوں گے۔اب میں مختصر اصرف یہ بتانا چاہتا ہوں کہ تمام دنیا کی جماعتیں جہاں جہاں یہ امکان موجود ہے کہ روسی قوم کے باشندے وہاں عارضی یا مستقل رہائش رکھتے ہوں اور مشرقی یورپ کے دوست وہاں آباد ہوں یا ان کی ایمبیسیز موجود ہوں تو وہ جیسا کہ میں پہلے بارہا تاکید کر چکا ہوں، اسی بات کا انتظام کریں کہ کچھ نہ کچھ احمدی ان سے تعلق جوڑیں۔مشکل یہ ہے کہ اکثر جماعتوں نے اپنے تمام احمدی دوستوں کو یہ بھی مطلع نہیں کیا کہ ہمارے پاس دوسروں کو پیش کرنے کے لئے کیا کیا لٹریچر موجود ہے اور بارہا مجھے اس بات پر وقت خرچ کرنا پڑتا ہے۔مختلف ملکوں سے مطالبہ ہوتا ہے کہ فلاں روی سے ہمارا رابطہ ہوا، فلاں رومانین سے ہوا فلاں پولش سے ہوا۔بتا ئیں اس زبان میں کوئی لٹریچر موجود ہے کہ نہیں۔اب کتنی دفعہ بتا ئیں، کس طرح بتا ئیں ، ساری دنیا کی جماعتوں کو با قاعدہ سرکلر جاری کر کے تمام لٹریچر کے متعلق تفصیل پہنچائی گئی ہے اور جب نیا لٹریچر شائع ہوتا ہے، پہنچائی جاتی ہے۔اگر اس پر امیر یا مبلغین بیٹھ رہیں اور احباب جماعت کو مطلع نہ کریں تو پھر وہ میرا وقت خرچ کرتے ہیں۔میرا وقت تو آپ کا ہے لیکن جن باتوں پر خرچ کرنا ضروری نہ ہوان پر خرچ کروانا وقت کا ضیاع ہوتا ہے۔اس لئے سب جماعتوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ ہمارے منصوبے کیا ہیں؟ کس رنگ میں تبلیغ کرنی چاہئے ؟ اگر مدد کی کوئی ضرورت پڑے تو کس طرح حاصل کرنی ہے؟ اس کے لئے پہلے اپنے ملک میں رابطے ہونے چاہئیں اور مجھے جیسا کہ دستور ہے اور میں اس کو پسند کرتا ہوں براہ راست صرف رپورٹ ملا کرے کہ یہ بات ہوئی تھی اور اس پر ہم نے رابطہ کیا اور اس طرح ہماری پیاس بجھ گئی اور اگر ضرورت پوری نہ ہو اور پیاس باقی رہے تو پھر لازم ہے کہ مجھے براہ راست اطلاع کریں تا کہ میں فوری طور پر جماعت کو متوجہ کروں۔اس بات پر میں اس خطے کو ختم کرتا ہوں کہ دو تحریکات تھیں جن کو میں خاص طور پر آپ کے