خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 345
خطبات طاہر جلد ۹ 345 خطبه جمعه ۱۵/جون ۱۹۹۰ء سامنے رکھنی چاہتا تھا۔ایک یہ کہ روس کے لئے واقفین زندگی کی ضرورت ہے جو امین خاں صاحب مرحوم کے نقش قدم پر چلنے والے ہوں۔اگر چہ اب وہ سختیاں نہیں رہیں وہ تکلیفیں نہیں رہیں لیکن جس حد تک بھی ان کی قربانی کا اعادہ کیا جاسکتا ہے۔اپنے خرچ پر جا کر محنت اور محبت اور جستجو کے ساتھ جماعتوں کا کھوج لگانا اور ان سے رابطہ کرنا اور نظام جماعت کو از سرنو زندہ کرنا یہ ان کا کام ہوگا اور اس کے علاوہ تبلیغ کے نئے رستے تلاش کریں اور لٹریچر کی تقسیم کے سلسلہ میں رابطے قائم کریں اور اپنی رپورٹوں میں ہمیں مطلع کریں کہ کس طرح فلاں فلاں قوم میں کن کن لوگوں میں لٹریچر کی ترسیل ضروری ہے اور نشاندہی کریں کہ کس قسم کا لٹریچر چاہئے اور دوسرا یہ کہ جو روسی دنیا میں پھیلے پڑے ہیں اور جو مشرقی یورپ کے باشندے باہر کی دنیا میں ملتے ہیں ان سب سے رابطے بڑھائیں اور جماعتیں اس بات کی نگران ہوں کہ سب احمدیوں کی بروقت صحیح راہنمائی ہورہی ہے اور ان کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے اور ان کو علم ہے کہ کس کس زبان میں ہمارے پاس کیا کیا لٹریچر موجود ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ وقت کے ان تیزی سے بڑھتے ہوئے تقاضوں کو ان توقعات سے بڑھ کر پورا کریں جو تو قعات ہماری جماعت سے کی جاتی ہیں۔(آمین)