خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 320
خطبات طاہر جلد ۹ 320 خطبہ جمعہ ۸/ جون ۱۹۹۰ء سچا امن نصیب ہو جائے وہ لازماً بنی نوع انسان کے لئے کامل طور پر ایک امن دینے والا وجود بن جاتا ہے جس سے امن کی شعاعیں پھوٹتی ہیں ، امن کی خوشبو نکلتی ہے اور کوئی شخص سچے مومن سے یا سچے مسلم سے کہنا چاہئے ، خوف نہیں کھا سکتا۔اس کو پتا ہے کہ اس کے پاس میرا سب کچھ محفوظ ہے۔پس مومن یا اس اصطلاح میں جس اصطلاح میں ہم بات کر رہے ہیں مسلم کہنا چاہئے ، مسلم وہ ہے جو سب سے پہلے اپنے وجود کو تقویٰ کے ساتھ خدا کے سپرد کر دے اور تقویٰ کے بغیر سپردگی کا مضمون پیدا ہی نہیں ہوتا۔جب وہ سپر د کر دیتا ہے تو اسے امن نصیب ہو جاتا ہے۔جب اسے امن نصیب ہوتا ہے تو بنی نوع انسان کی طرف جب وہ لوٹتا ہے تو کامل امن کے ساتھ لوٹتا ہے۔آنحضرت ﷺ نے مسلمان کی تعریف یہ فرمائی کہ ایسا وجود جس سے اس کے بھائی کو نہ اس کی زبان سے کوئی خطرہ در پیش ہو، نہ اس کے اعمال سے کوئی خطرہ درپیش ہو۔جس کے پاس دوسرے کی عزت بھی محفوظ ہے، اس کی جان بھی محفوظ ہے،اس کے اموال بھی محفوظ ہیں۔پس یہ وہ امن ہے جو ہر مسلم کی طرف سے بطور ایک ضمانت کے تمام بنی نوع انسان کو مہیا کیا جاتا ہے۔اب اس تعریف کی رو سے جو سو فیصدی حقیقی اور مبنی بر قرآن ہے اور آنحضرت ﷺ کے ارشادات اس کی قومی تائید کرتے ہیں، کیسے ممکن ہے کہ ایک مسلمان کا تصور Terrorist کے طور پر دنیا میں اُبھرے اور وہ لوگ جو خود دنیا کے امن لوٹتے پھرتے ہیں وہ بار بار دنیا میں یہ اعلان کرتے ہیں کہ مسلمانوں کی طرف سے بنی نوع انسان کے امن کو سخت خطرہ لاحق ہے سخت فتنوں کے ڈر پیدا ہو گئے ہیں۔چنانچہ کل ہی خبروں میں انگلستان کی وزیر اعظم مسز تھیچر کا ایک بیان سنا اور اس پر میرا ذہن اس مضمون کی طرف منتقل ہوا اور میں نے چاہا کہ جماعت احمدیہ کو خوب اچھی طرح کھول کر تقویٰ اور پھر تقویٰ کے نتیجے میں پیدا ہونے والے اسلام سے متعلق آگاہ کروں اور ان کی ذمہ داریوں کی طرف ان کو متوجہ کروں۔کتنا ظلم ہے کہ وہ مذہب جس کے نام میں اس مذہب کی اعلیٰ ترین صفات کا خلاصہ داخل کر دیا گیا ہو، وہ مذہب جو خدا تعالیٰ سے تعلق کے انتہائی مقامات تک اپنے نام میں ہی اشارے کر رہا ہو اور پھر بنی نوع انسان سے تعلقات میں اپنے نام ہی کے اندر انتہائی اعلیٰ درجے کی تعلیم دے رہا ہو، جس کا خلاصہ یہ ہو کہ مسلم وہ ہے جس سے کائنات میں کسی کو کوئی خطرہ نہیں۔اب آنحضرت ﷺ کے اسوہ حسنہ پر نگاہ ڈال کر دیکھیں آپ کو جب رحمۃ للعالمین کہا گیا تو صرف بنی نوع انسان کے لئے آپ