خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 293
خطبات طاہر جلد ۹ 293 خطبه جمعه ۲۵ رمئی ۱۹۹۰ء نے کھلے بندوں لوگوں کو اجازت دی کہ جتنا چاہو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ذات پر مغلظات بکتے چلے جاؤ۔اگر نہیں اجازت تو دفاع کی اجازت نہیں۔یہ کارنامہ ہے جو قوم نے اس عرصے میں سرانجام دیا ہے اور یہ کا رنامہ اگر خدا تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے والا تھا تو یہ رضا ہے خدا کی جو تم دیکھ رہے ہو بہت ہی خوفناک رضا ہے۔اس سے تو خدا کی طرف سے عذاب بہتر ہے اگر یہ خدا کی رضا ہے۔اس لئے ہوش دلانے کی ضرورت ہے۔ممکن ہے جھنجوڑنے سے، بار بار پکارنے سے کچھ لوگ جن کی قسمت میں جا گنا ہے وہ اٹھ کھڑے ہوں۔وہ دیکھنے لگ جائیں، ان کو شعور پیدا ہو جائے اور جتنا حصہ قوم کا ہے بچ سکتا ہے بچ جائے۔پس ان کنجوسوں کی طرح جو خدا کا رزق ضائع نہیں ہونے دینا چاہتے وہ گلے ہوئے پھل میں سے بھی کچھ ٹکڑا کاٹ کر الگ کر لیتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے یہ رزق بندوں کے لئے پیدا کیا ہے۔ہم کیوں اسکو ضائع ہونے دیں ان کنجوسوں سے بڑھ کر اس قوم سے سلوک کریں۔جس قوم کو یہ ملک خدا کے نام پر عطا ہوا تھا۔اس قوم کا حق ہے کہ اس سے بڑھ کر کنجوسی کا یعنی اس پہلو سے جس پہلو سے میں نے وضاحت کی ہے سلوک کریں ، جس قوم نے خدا اور محمد مصطفی ﷺ کے نام پر یہ وطن حاصل کیا تھا۔اللہ تعالیٰ اس قوم کو عقل دے اور شعور دے اور ہوش دے۔جتنے بھی اس قوم میں سے بچائے جاسکتے ہیں وہ بچائے جائیں کیونکہ اب وقت تھوڑا ہے اور میں دیکھ رہا ہوں کہ خدا کی پکڑ بڑی تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور یہ لوگ اپنی طغیانیوں میں يَعْمَهُونَ ، اندھوں کی طرح آگے بڑھتے چلے جارہے ہیں اور کچھ پتا نہیں کہ ہم کس سمت میں بڑھتے چلے جارہے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کو ہوش دے اور شعور عطا کرے اور جماعت احمدیہ کو یہ توفیق عطا فرمائے کہ پہلے سے بڑھ کر اس پیغام کو قوم کے سامنے رکھیں اور اس سوال کو بار بار اٹھا ئیں اور جہاں تک ممکن ہے جھنجوڑ جھنجوڑ کر اس قوم کو جگانے کی کوشش کریں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے ، کیونکہ بہت سے سخت دن میں اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھ رہا ہوں اور اس آیت پر جب نظر پڑتی ہے تو اس کا جو دوسرا اندازی پہلو ہے اس سے دل لرزنے لگتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں ان کو اپنی طغیانیوں میں آگے جانے دیتا ہوں۔بہت ہی خوفناک مہلت ہے جیسے کوئی خوفناک آبشار کی طرف ایک تختے کے ساتھ بندھا ہوا بے بس اور بے طاقت بڑھتا چلا جارہا ہو اور پہلے سے بڑھ کر وہ طغیانی جوش