خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 257
خطبات طاہر جلد ۹ 257 خطبہ جمعہ ا ارمئی ۱۹۹۰ء بچے اسلام کو ملتے ہیں آنحضرت ﷺ نے پہلے دن کے بچے سے متعلق ہماری تربیتی ذمہ داریوں کو ایسے خوبصورت رنگ میں بیان فرما کر ان بڑے بچوں کی طرف بھی ہمیں متوجہ فرما دیا جو بعد ازاں اسلام میں داخل ہونے والے ہیں۔اگر چھوٹے سے بچے کو جس کو ایک لفظ بھی بات کا سمجھ نہیں آتا ، سمجھانا اسی دن سے شروع کرنا ضروری ہے جس دن وہ خدا تعالیٰ آپ کی گود میں ڈالتا ہے تو وہ بڑے بچے جو زبانیں بھی سمجھتے ہیں، جو بالغ نظر ہیں یا بالغ نظر نہیں تو کم سے کم بلوغت کی عمر کو پہنچ چکے ہیں ان تک بات پہنچانا اور سمجھا کر پہنچانا بدرجہ اولیٰ فرض ہے۔پس یہ بہت ہی بڑی ذمہ داری ہے جو جماعت کے اوپر ڈالی گئی ہے اور کثرت کے ساتھ لوگوں کا فوج در فوج داخل ہونا ہمیں انتباہ بھی کر رہا ہے کہ اگر تم نے بروقت ان ذمہ داریوں کو ادا نہ کیا تو تمہارے لئے اور آئندہ بنی نوع انسان کے لئے خطرات درپیش ہو سکتے ہیں۔عدم تربیت یافتہ اور رنگ میں بھی دنیا کے لئے خطرات کا موجب بن جاتے ہیں کیونکہ وہ عقائد کے لحاظ سے بعض دفعہ نئی نئی باتیں گھڑ لیا کرتے ہیں۔چنانچہ اسلام کی تاریخ کا آپ مطالعہ کریں تو بہت سے بدعقائد جو آج مسلمانوں میں رائج دکھائی دیتے ہیں وہ باہر سے آنے والی قوموں کی پیداوار تھے۔بہت سے فرقوں کی بنیا داسی طرح ڈالی گئی۔چنانچہ بادشاہ کا بیٹا بادشاہ ہونے کا تصور چونکہ ایران میں قدیم سے چلا آرہا تھا اس لئے دراصل شیعیت کی بنیاد مکے اور مدینے میں نہیں پڑی بلکہ ان دور کے علاقوں میں پڑی ہے جہاں ایسی قومیں بڑی تیزی سے اسلام میں داخل ہوئیں۔جنہوں نے ہمیشہ سے اپنے آباؤ اجداد کو اسی طرح دیکھا کہ جس مرتبے پر کوئی فائز تھا اس کے بیٹے نے اس مرتبے کو گویا ورثے میں پایا۔پس ان کے لئے اسلام کا انتخاب کا طریق سمجھنا مشکل کام تھا۔لیکن یہ خیال کر لینا کہ آنحضرت ﷺ کے جو خون کے لحاظ سے قریب ترین ہے اگر بیٹا نہیں تو اس کے متبادل جو بھی ہے، اس کو روحانی وارث ہونا چاہئے۔یہ بہت آسان کام تھا پھر حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کی آسمان پر زندگی کا عقیدہ دیکھیں۔یہ بھی عیسائیوں کے فوج در فوج داخل ہونے کے نتیجے میں ان کے ساتھ چلا آیا اور چونکہ حضرت عیسی علیہ السلام کا نام لے کر آپ کی بعثت ثانیہ کا ذکر موجود تھا اگر چہ آسمان پر چڑھائے جانے کا کوئی ذکر نہیں تھا لیکن ان آنے والوں نے ان احادیث سے ان پیشگوئیوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ دوسرا پہلو بھی مسلمانوں میں داخل کر دیا تو کئی قسم کے فتنے ہیں جو نئے آنے والوں کے ساتھ آکر پہلوں میں داخل ہو جاتے