خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 243
خطبات طاہر جلد ۹ 243 خطبہ جمعہ ۴ رمئی ۱۹۹۰ء عُسر کے بعد یسر نصیب ہوتا ہے۔وہ رستے تلاش کریں جس سے خدا کا پیار حاصل ہو۔( خطبه جمعه فرموده ۴ مئی ۱۹۹۰ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات تلاوت کیں : فَإِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا إِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا فَإِذَا فَرَغْتَ فَانْصَبْ وَإِلَى رَبِّكَ فَارْغَبْ ) (الم نشرح : ۶ تا ۹ ) پھر فرمایا: یہ آیات کریمہ جو میں نے تلاوت کی ہیں، ان میں بہت سے دائمی ، غیر مبدل اصول بیان فرمائے گئے ہیں اور بعض ایسے قوانین قدرت کا بھی ذکر ہے جن میں کوئی تبدیلی نہیں ہوتی اسی طرح قوموں کی زندگی اور موت ، ترقی اور زوال کے اسباب کی طرف بھی ان مختصر آیات میں اشارہ ہے۔اسی طرح وہ لوگ جو بڑے بڑے منصوبے بناتے ہیں اور بعض انتظامات چلاتے ہیں ، ان کے لئے بھی اس میں ایک گہری نصیحت ہے۔ان آیات کا ترجمہ اگر چہ بالکل سادہ اور واضح ہے مگر پھر بھی ممکن ہے کہ بعض دوست میں سے نہ جانتے ہوں اس لئے میں سادہ الفاظ میں ان کا ترجمہ کرتا ہوں۔اِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرً ا یقینا تنگی کے ساتھ آسائش بھی ہے۔اِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا یقیناً تنگی کے ساتھ آسائش بھی ہے یا محنت اور مشقت کے ساتھ آسائش بھی ہے