خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 196 of 845

خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 196

خطبات طاہر جلد ۹ 196 خطبه جمعه ۶ را پریل ۱۹۹۰ء باتیں تو ہم کر رہے ہیں۔اگر بندے کا ہی عرفان نہ ہو تو خدا کا بھی نہیں ہوگا۔تو ہر حسن کے احسان پر نظر رکھتے ہوئے اس کے لئے دل میں جذ بہ تشکر رکھیں اور اگر براہ راست کچھ نہیں کر سکتے تو دعا کیا کریں۔اپنی دعاؤں کے ذریعے آپ احسان کا بدلہ اس رنگ میں اتار سکتے ہیں کہ ظاہری طور پر جو بدلے اتارے جاتے ہیں اس سے بہت بڑھ کر ایسے شخص کو جزاء پہنچ جاتی ہے اور اس طرح ہر راہ میں آپ کو ، بندوں کی راہ میں بھی اور دوسری راہوں میں بھی آفاقی طور پر بھی اور اندرونی طور پر بھی ہر مطالعے میں خدا دکھائی دینے لگے گا۔